ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تھائی لینڈ میں سیلاب کی تباہی، 100 افراد ہلاک اور 26 لاکھ سے زائد متاثر

تھائی لینڈ میں سیلاب کی تباہی، 100 افراد ہلاک اور 26 لاکھ سے زائد متاثر

Tue, 29 Sep 2026 17:09:37    S O News
تھائی لینڈ میں سیلاب کی تباہی، 100 افراد ہلاک اور 26 لاکھ سے زائد متاثر

بنکاک  ، 29/ ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)تھائی لینڈ کے مقامی حکام اور میڈیا کے مطابق، تھائی لینڈ اور ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے۱۰۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ تھائی لینڈ میں، محکمہ آفات سے بچاؤ اور تخفیف کے حوالے سے دی نیشن کے مطابق، سیلاب سے۲۳؍ افراد ہلاک اور۲۹؍ صوبوں اور دارالحکومت بنکاک میں۲۶؍ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ محکمے کی منگل کی صبح۶؍ بجے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ۱۶۷؍ اضلاع،۸۹۰؍ ذیلی اضلاع اور۵۰۷۷؍ دیہاتوں میں سیلاب کا پانی موجود ہے، جس سے۹۴۰۳۰۰؍ گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمے کے مطابق،۱۴؍ صوبوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی تھی، چھ صوبوں اور بنکاک میں مستحکم تھی، جبکہ نو دیگر صوبوں میں کم ہو رہی تھی۔بنکاک سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل رہا، جہاں کئی دنوں کی شدید بارشوں نے سڑکوں اور رہائشی علاقوں کو زیر آب کر دیا۔ بارش کم ہونے کے بعد مقامی حکام متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کا کام جاری رکھے ہوئے تھے۔دریں اثنا، ٹائمز آف انڈیا نے ریاستی ریلیف کمشنر کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ ہندوستان کی شمالی ریاست اتر پردیش میں۲۵؍ سے ۲۷؍ ستمبر کے درمیان کم از کم۸۱؍افراد ہلاک اور۶۲؍ دیگر زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق، کم از کم۲۲۵۴؍ مکانات تباہ اور۱۵۴؍ جانور ہلاک ہوئے، جبکہ حکام فصلوں کے نقصان کا جائزہ لے رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق، ریاست میں۴۸؍ گھنٹوں کے دوران اوسطاً۶۶؍ عشاریہ ۵؍ ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ معمول۷؍ اعشاریہ ۶؍ ملی میٹر، یعنی معمول سے۷۷۵؍ فیصد زیادہ۔

علاوہ ازیں اتر پردیش کے۷۵؍ میں سے۵۶؍ اضلاع میں بہت زیادہ بارش درج کی گئی۔ اس کے علاوہ ، میانمار ناؤ کے مطابق، میانمار میں کم از کم ایک شخص ہلاک قرار دیا گیا، جبکہ جنوبی تننتھاری ریجن میں سیلاب کے دوران ایک درجن سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔


Share: