Thu, 22 Jun 2023 19:44:51
آسام میں سیلاب کی وجہ سے انتہائی مشکل حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ جمعرات کے روز سیلاب نے مزید سنگین صورت اختیار کر لی اور بارش کے سبب کئی دیگر علاقوں میں پانی بھر گیا۔ آسام ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ (اے ایس ڈی ایم اے) کے ذریعہ جاری بلیٹن کے مطابق دھیماجی، دھبری، کوکراجھار، بکسا، بارپیٹا، درانگ، لکھیم پور، نلباڑی، سونت پور اور ادلگری ضلعوں میں سیلاب سے تقریباً 119800 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 18:40:21
گھر کے سامنے ا ور پیچھے ، دونوں دروازوں کو توڑ کر چورے گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے الماریاں توڑ کر سونے کے زیورات اور نقد رقم سمیت ایک موبائل پر ہاتھ صاف کرنے کی واردات آزاد نگرکے کوگتی میں پیش آئی ہے۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 13:32:54
اتر پردیش کے سلطان پور ضلع واقع جیل احاطہ میں بدھ کو ایک حیران کرنے والے واقعہ میں دو قیدی ایک درخت سے لٹکے پائے گئے۔ مہلوک قیدیوں کی شناخت کریا پاسی اور منوج کی شکل میں ہوئی ہے۔ دونوں قتل کے الزام میں جیل میں بند تھے اور دونوں امیٹھی ضلع کے رہنے والے تھے۔ ریاستی حکومت نے واقعہ کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 13:29:20
منی پور میں تقریباً 50 دنوں سے جاری تشدد کے درمیان آج کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو جاری کر منی پور کے لوگوں سے امن اور خیر سگالی کی اپیل کی ہے۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 13:19:49
گورنمنٹ اسکولوں میں کنڑا زبان اور میڈیم کی وجہ سے بچے انگلش میں کمزور ہونے کی جو شکایت ہے اس کا ازالہ کرنے کے لئے شیفنس انگلش اکیڈیمی نے ان اسکولوں کے اساتذہ کو انگریزی بول چال (اسپوکن انگلش) سکھانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 12:57:35
کمٹہ تعلقہ کے سرسی روڈ پر دیوی منے گھاٹ پر جو اجنبی خاتون کی لاش ملی تھی اس کی تحقیقات کے دوران اس کی شناخت معلوم ہونے اور یہ ایک قتل کا معاملہ ثابت ہونے پر پولیس نے گدگ ضلع کے شیگاوں سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 12:28:11
کرناٹک کی کانگریس حکومت نے اول تا آٹھویں جماعت کے طلباء کو انڈے یا کیلے فراہم کرنے کے احکام جاری کیے۔اس ضمن میں محکمہ اسکولی تعلیم کے پی ایم پوشن کے ڈائرکٹر شبھ کلیان کا دستخط شدہ سرکولر جاری کیا گیا جس میں ریاست کے تمام امدادی اور غیرامدادی اسکولوں کے عملہ کو طلباء کو مقوی غذا کے طور پر اُبلے ہوئے انڈے فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ جو طلباء انڈے نہیں کھانا چاہتے انہیں کیلے یا چکی (پھلی اور گڑ سے
View more
Thu, 22 Jun 2023 12:13:16
ریاستی حکومت کی جانب سے 200 یونٹ مفت بجلی حاصل کرنے والی گیارنٹی اسکیم ’’گروہا جیوتی‘‘ کیلئے کرناٹک ون، گرام ون اور بنگلورو ون مراکز میں رجسٹریشن کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 11:40:58
مرکز کی بی جے پی حکومت نے لائیواسٹاک پروڈکٹ اور لائیواسٹاک ٹرانسپورٹیشن بل 2023 کے ڈرافٹ کو واپس لے لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مویشی پرور اور عوام کی مخالفت کے بعد مرکزی حکومت نے لائیور اسٹاک ٹرانسپورٹ بل 2023 کے ڈرافٹ کو واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ اب مرکزی حکومت اس مسودہ میں اصلاح کرنے پر غور کر رہی ہے۔ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ مسودہ پاس ہو جاتا تو مویشیوں کی برآمدگی کو فروغ ملتا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy