Wed, 11 Oct 2023 21:46:00
ریاستی حکومت کی طرف سے ریزرویشن کا عمل پورا نہ ہونے کی وجہ سے شہری بلدی اداروں کے صدور اور نائب صدور کا انتخاب پچھلے پانچ مہینوں سے یونہی التوا میں پڑا ہوا ہے اور بلدی اداروں میں انتظامی معاملات اتنے بگڑ گئے ہیں کہ عوام کا کوئی پرسانِ حال نظر نہیں آتا ۔
View more
Wed, 11 Oct 2023 21:41:39
سرسی کے بنواسی میں منعقدہ جنتا درشن پروگرام کے دوران اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے کہا کہ بنواسی سمیت ضلع کے دیگر مقامات پر جنگلاتی زمین اتی کرم کا جو مسئلہ ہے اسے اگلے ایک مہینے کے اندر حل کیا جائے گا ۔
View more
Wed, 11 Oct 2023 13:47:20
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 137 رنز سے شکست دے دی، انگلش ٹیم کے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 48.2 اوورز میں 227 رنز پر آئوٹ ہوگئی، انگلینڈ کے ریس ٹوپلے نے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ ملان کو 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
View more
Wed, 11 Oct 2023 13:38:46
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے جس مدھیہ پردیش کو بی جے پی کی تجربہ گاہ قرار دیا تھا، جہاں قبائلیوں سمیت سماج کے ہر طبقے پرظلم ہو رہے ہیں۔مسٹر گاندھی مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی ضلع شہڈول کے بیوہاری میں کانگریس کی انتخابی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران پارٹی کے ریاستی انچارج رندیپ سرجے والا، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، دگ وجے سنگ
View more
Wed, 11 Oct 2023 13:04:26
ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ دیوالی کے تہوار کے دوران، صرف سبز پٹاخے پھوڑنے کی اجازت ہے۔ حفاظتی وجو ہات کی بنا پر گنیش تہوار، سیاسی پروگراموں اور شادی کی تقریبات میں پٹاخوں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ڈی سی ایم ڈی کے شیو کمار نے اتی بیلے پٹانے گودام کی تباہی کے تناظر میں منگل کو تمام متعلقہ محکموں کے سر براہوں کے ساتھ میٹنگ کی۔
View more
Wed, 11 Oct 2023 11:59:19
دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نیوز کلک کے بانی مدیر پربیر پرکایستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کو 10 دنوں کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔ ان پر غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت معاملہ درج ہے۔ معاملے کی سماعت کے دوران دہلی پولیس نے ان دونوں کی حراست نہیں مانگی، جبکہ پرکایستھ کے وکلاء نے جیل بھیجے جانے کی یہ کہہ کر مخالفت کی کہ صحافت کو دہشت گردانہ سرگرمی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔
View more
Wed, 11 Oct 2023 11:47:10
کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت پر قدرتی آفات متاثرہ سکم کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی نے کہا کہ قدرتی آفت سے سکم کی عوام زبردست مسائل کا سامنا کر رہی ہے، لیکن مودی حکومت سکم کی مدد کرنے کے لیے ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ کانگریس نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت فوری طور پر ریاستی حکومت کی مدد کرے۔
View more
Wed, 11 Oct 2023 11:44:06
وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے درمیان منگل کے روز فون پر اہم بات چیت ہوئی۔ بات چیت کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حماس کے ساتھ چل رہی جنگ کے درمیان ہندوستان کے لوگ یہودی ملک کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ایم مودی نے ایکس پر کہا کہ ’’فون کرنے اور موجودہ حالات پر اَپڈیٹ دینے کے لیے بنجامن نیتن یاہو کا شکریہ۔ ہندوستان کے لوگ اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ م
View more
Wed, 11 Oct 2023 11:37:55
اسرائیل اور حماس کے درمیان خونریز تنازعہ جاری ہے۔ دریں اثناء روسی صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کو کہا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان حالیہ تشدد سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور فلسطینیوں کی ضروریات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پوتن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ کریملن دونوں متحارب فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور تنازع کو حل کرنے میں اپن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy