ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    کاروار: فنگر پرنٹس کی مدد سے اڑائی جا رہی ہے بینک کھاتوں سے رقم 

    کاروار: فنگر پرنٹس کی مدد سے اڑائی جا رہی ہے بینک کھاتوں سے رقم 

    Sat, 14 Oct 2023 11:58:29 
    آن لائن جعلسازی کے ذریعے بینک کھاتوں سے رقم اڑانے کے نت نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں جن میں او ٹی پی کے بغیر صرف آدھار نمبر اور فنگر پرنٹس ہیاک کرنا اور کھاتے میں موجود رقم پر ہاتھ صاف کرنا شامل ہوگیا ہے ۔
    مہاراشٹر کے وزیر چھگن بھجبل کو جان سے مارنے کی دھمکی، پولیس نے شروع کیں تحقیقات

    مہاراشٹر کے وزیر چھگن بھجبل کو جان سے مارنے کی دھمکی، پولیس نے شروع کیں تحقیقات

    Sat, 14 Oct 2023 11:51:18 
      مہاراشٹر کی ایکناتھ شندے حکومت میں خوراک اور عوامی ترسیل کے وزیر چھگن بھجبل کو ان کے ذاتی نمبر سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ایک نامعلوم فون نمبر سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    ایم پی انتخابات: بی جے پی میں بغاوت کا سلسلہ جاری، ایک اور ناراض رکن اسمبلی پارٹی سے مستعفی

    ایم پی انتخابات: بی جے پی میں بغاوت کا سلسلہ جاری، ایک اور ناراض رکن اسمبلی پارٹی سے مستعفی

    Sat, 14 Oct 2023 11:47:09 
      بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے نارائن ترپاٹھی نے پارٹی اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ پچھلے کئی مہینوں سے پارٹی سے ناراض چل رہے تھے۔ بالآخر انہوں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے اسمبلی اسپیکر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کو الگ الگ خط لکھ کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ، انہوں نے وندھیہ جنتا پارٹی (وی جے پی) سے ایک نئی سیاسی پارٹی رجسٹر کی ہے لیکن پ
    اسرائیل سے ہندوستانیوں کو لے کر بحفاظت دہلی پہنچی دوسری پرواز، 235 لوگوں کی وطن واپسی

    اسرائیل سے ہندوستانیوں کو لے کر بحفاظت دہلی پہنچی دوسری پرواز، 235 لوگوں کی وطن واپسی

    Sat, 14 Oct 2023 11:43:42 
     اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ کے درمیان ہندوستان نے اسرائیل سے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے 'آپریشن اجے' شروع کیا ہے۔ انخلاء کے اس آپریشن کے تحت اسرائیل سے ہندوستانیوں کا دوسرا قافلہ دہلی پہنچ گیا ہے۔ ایک خصوصی طیارہ 235 ہندوستانی شہریوں کو لے کر دہلی پہنچا۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور راج کمار رنجن سنگھ شہریوں کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
    دسہرہ سے پہلے ریاستی ملازمین کی ترقی پر نتیش کابینہ کا اہم فیصلہ، 8 ایجنڈوں کو ملی منظوری

    دسہرہ سے پہلے ریاستی ملازمین کی ترقی پر نتیش کابینہ کا اہم فیصلہ، 8 ایجنڈوں کو ملی منظوری

    Sat, 14 Oct 2023 11:41:35 
    دسہرہ سے پہلے ریاستی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ جمعہ (13 اکتوبر) کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کل آٹھ فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے۔ پروموشن میں ریزرویشن کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہونے کے باوجود ریاستی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کابینی سکریٹری ایس سدھارتھ نے کہا کہ تقریباً تمام محکموں میں ملازمین اور افسران کی پروموشن طویل عر
    عدالتی حکم کو نظر انداز نہ کریں، سپریم کورٹ مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر سے ناراض

    عدالتی حکم کو نظر انداز نہ کریں، سپریم کورٹ مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر سے ناراض

    Sat, 14 Oct 2023 11:29:16 
    سپریم کورٹ نے 13 اکتوبر کو شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) اور این سی پی (شرد پوار گروپ) کی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے ایک بار پھر مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ دراصل شیوسینا (یو بی ٹی) اور این سی پی (شرد پوار گروپ) کی طرف سے داخل عرضیوں میں مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کو کچھ اراکین اسمبلی کے خلاف نااہلیت کی کارروائی پر فوری فیصلہ صادر کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
    راجستھان انتخاب: امیدواروں کی پہلی فہرست سے بی جے پی میں ہنگامہ، صدائے احتجاج ہو رہی بلند

    راجستھان انتخاب: امیدواروں کی پہلی فہرست سے بی جے پی میں ہنگامہ، صدائے احتجاج ہو رہی بلند

    Sat, 14 Oct 2023 11:25:40 
    آئندہ ماہ 25 نومبر کو ہونے والے راجستھان اسمبلی انتخاب کے لیے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست سامنے آتے ہی پارٹی کے اندر صدائے احتجاج بلند ہونی شروع ہو گئی ہے۔ بی جے پی میں ریاست بھر میں ہر طرف سے احتجاج کی آواز بلند ہو رہی ہے۔ کئی نام غائب ہونے سے ناراض لیڈران کو منانے کا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔ ٹکٹ تقسیم سے پارٹی میں پیدا بحران کو ختم کرنے کے لیے پارٹی کے سرکردہ لیڈران نے محاذ سنبھال لیا ہے۔
    بنگلہ دیش پر نیوزی لینڈ کی 8 وکٹ سے آسان جیت، لگاتار تیسری فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں نمبر 1

    بنگلہ دیش پر نیوزی لینڈ کی 8 وکٹ سے آسان جیت، لگاتار تیسری فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں نمبر 1

    Sat, 14 Oct 2023 11:19:31 
    نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا کرکٹ عالمی کپ 2023 کا گیارہواں مقابلہ نیوزی لینڈ نے بہ آسانی 8 وکٹ سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے عالمی کپ کے شروعاتی تینوں میچ جیت لیے ہیں اور 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقابل پر قابض ہو گیا ہے۔ جنوبی افریقہ اور ہندوستان 4-4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر ہے۔
    حماس-اسرائیل جنگ: 24 گھنٹے میں شمالی غزہ خالی کرو، اسرائیل کی 11 لاکھ عوام کو تنبیہ

    حماس-اسرائیل جنگ: 24 گھنٹے میں شمالی غزہ خالی کرو، اسرائیل کی 11 لاکھ عوام کو تنبیہ

    Sat, 14 Oct 2023 11:14:21 
    اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان جاری جنگ مزید خوفناک ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں ہی فریقین کی جانب سے جس طرح کے بیانات دیے جا رہے ہیں، وہ تشویشناک ہیں۔ ایک طرف اسرائیل نے شمالی غزہ کے لوگوں کو 24 گھنٹے کے اندر شمالی غزہ چھوڑ کر جنوبی غزہ جانے کی تنبیہ کی ہے، وہیں حماس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج رات 24 گھنٹے کا وقت خ