Sun, 15 Oct 2023 12:45:14
بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اکتوبر-ڈسمبر سہ ماہی میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جس سے ہندوستان کے لیے ہائی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ (سی اے ڈی) کا اندیشہ بڑھ گیا ہے اور آگے چل کر روپے پر بھی زیادہ دباؤ پڑنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس درمیان اسرائیل-حماس جنگ نے خام تیل کی قیمتوں، عالمی معاشی اصلاح پر مزید غیر یقینی بڑھا دی ہے۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:42:40
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تلنگانہ میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والی ایک طالبہ کی مبینہ خودکشی معاملے پر ریاست کی بی آر ایس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ہفتہ کے روز راہل گاندھی نے تلنگانہ کی کے. چندرشیکھر راؤ حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس دراصل ’بھاجپا رشتہ دار سمیتی‘ ہے اور بی جے پی نے مل کر اس ریاست کو تباہ کر دیا ہے۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:40:17
اسرائیل کی تنبیہ کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے اپنا گھر چھوڑ کر شہر سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔ انخلاء کی ان کوششوں کے درمیان ہی اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر ممکنہ زمینی حملے سے پہلے ہوائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ ان حملوں میں کئی بے قصور شہریوں کی ہلاکت کا بھی اندیشہ ہے۔ اس حملے میں بچے لوگوں نے شہر سے انخلا جاری رکھا ہے اور جنوب میں پہلے سے ہی بھرے اسکولوں، گھروں اور عارضی پناہ گاہوں میں پہنچ گئے ہیں۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:37:06
تمل ناڈو حکومت نے یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے طلبا کے لیے آج ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ تمل ناڈو حکومت میں وزیر اودے ندھی اسٹالن نے ہفتہ کے روز کہا کہ سول سروس کی تیاری کر رہے امیدواروں کو وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت 1000 طلبا کو 10 ماہ کے لیے 7500 روپے کی مالی امداد کرے گی تاکہ ان کو امتحان کی تیاری کرنے میں مدد مل سکے۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:29:09
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں عالمی کپ 2023 کا بارہواں میچ کھیلا گیا۔ اس مقابلے کا بے صبری سے کرکٹ شائقین انتظار کر رہے تھے۔ میچ کے دوران پورا اسٹیڈیم ناظرین سے کھچا کھچ بھرا رہا۔ تقریباً 1.30 لاکھ ناظرین میچ دیکھنے کے لیے نریندر مودی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ جہاں میدان پر اس میچ کو لے کر جنون دیکھنے کو ملا، وہیں آن لائن او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی اس مہا مقابلے ک
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:22:19
عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی فوج کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پورے پورے خاندانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اور بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:18:04
یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کے خونریز فضائی اور توپ خانے کے حملوں نے اسے جہنم کے گڑھے میں تبدیل کر دیا جہاں انتہائی پیچیدہ انسانی حالات میں موت اور تباہی کے سوا کچھ نہیں اور زندگی کی بنیادی ضرورت پانی تک بند کردیا گیا ہے۔
View more
Sun, 15 Oct 2023 12:01:08
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر عبدالمجید نے بنگلور پارٹی دفتر میں بلائے گئے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے مطالبہ کیا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ ہم سب فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں جو آج اپنی ہی سرزمین پر قابضوں کے خلاف اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہٹلر کے ہاتھوں مظلوم اور جگہ تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والے اسرائیل نے فلسط
View more
Sun, 15 Oct 2023 11:40:46
عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف پہلی جیت کا خواب دیکھ رہی پاکستانی ٹیم کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یعنی عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے اپنے آٹھویں میچ کو بھی ہندوستان نے جیت لیا ہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، لیکن ہندوستان کو یہ جیت بہ آسانی 7 وکٹ سے مل گئی ہے۔ جیت آسان ہونے کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy