Wed, 15 Nov 2023 02:18:15
بنگلور الیکٹری سٹی سپلائی کمپنی (بیسکام) نے منگل کو کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا جب کانگریس نے ان پر دیوالی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر غیر قانونی طور پر بجلی چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر وڈیو بھی شئیر کردی۔
View more
Wed, 15 Nov 2023 01:47:15
ایک ساتھ تین لوگوں کی موت نے پورے سرسی میں غم کی لہر دوڑادی ا ور ہرکوئی اس سانحہ سے دنگ رہ گیاجب ایک بیمار نوجوان کی موت سے دلبرداشتہ اس کی ماں اور بہن نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ واردات منگل کو سرسی کے ترگوڈو بیلالے قصبہ میں پیش آئی۔
View more
Wed, 15 Nov 2023 00:25:15
ضلع شمالی کینرا میں تعلیمی سہولتیں ا ب اس حد کو چھو رہی ہیں کہ سرکاری اسکولوں کا رخ کرنے سے کترانے والے والدین اور طلبہ کی تعداد میں حد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ضع کے 161 سرکاری اسکولوں پر تالے پڑ گئے ۔ جبکہ مزید 313 سرکاری اسکول جلد ہی بند ہونے کی قطار میں آ گئے ہیں ۔
View more
Wed, 15 Nov 2023 00:22:43
کرناٹکا ہائی کورٹ میں جسٹس ایم ناگ پرسنا کی بینچ نے ضلع ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ دکانداروں کو پٹاخے ذخیرہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے پوری طرح محتاط رہیں اور 600 کلو گرام سے زیادہ پٹاخے جمع رکھنے کی اجازت بالکل نہ دیں ، کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی بڑے پیمانے پر آتشزدگی اور نقصان کا سبب بن سکتی ہے ۔
View more
Wed, 15 Nov 2023 00:12:08
دیوالی تہوار کے موقع پر ہر سال آتشبازی کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات کی خبریں سامنے آتی ہیں جس کے پیش نظر پولیس اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں ۔ اس کے باوجود کسی نہ کسی مقام پر آتشبازی سے ہونے والے نقصانات کے معاملے پیش آتے ہیں ۔
View more
Wed, 15 Nov 2023 00:06:17
حادثاتی طور پر لگی آگ کی وجہ سے گنگولی کے ساحل پرلنگر انداز 9 سے بھی زیادہ ماہی گیر کشتیوں کے علاوہ 3 موٹر بائکس بھی جل کر تباہ ہوگئیں جس سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔
View more
Tue, 14 Nov 2023 18:55:18
اُڈپی میں اتوار صبح ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم کو کرناٹک پولس نے بیلگام سے گرفتار کرلیا ہے۔ جس کی شناخت پروین چوگلے (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Tue, 14 Nov 2023 12:12:00
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اس بات پر غور کررہا ہے کہ 70 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 5 روزہ جنگ بندی کی جائے جس کے دوران غزہ پٹی کے علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جاسکے۔
View more
Mon, 13 Nov 2023 19:40:48
جنوبی افریقہ نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیدی پاندور نے بین الااقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری کا وارنٹِ جاری کرے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy