Fri, 17 Nov 2023 01:04:08
ورلڈ کپ کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 213 رنز کا ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اس طرح اسٹریلیا آٹھویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔اب فائنل مقابلہ اتوار کو احمد آباد می
View more
Fri, 17 Nov 2023 00:51:31
اُڈپی کے نیجارو میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قاتل کو پولیس نے جس مستعدی سے گرفتار کیا ہے اس کی ستائش کرتے ہوئے اڈپی بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ رینالڈ پروین کمار نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس وحشتناک واردات کی سماعت کے لئے خصوصی عدالت تشکیل دی جائے اور اسپیشل پراسیکیوٹر کے ذریعہ عدالت میں اس کیس کی پیروی کی جائے ۔
View more
Fri, 17 Nov 2023 00:44:27
ایسا لگتا ہے کہ جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ شراکت کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے ریاستی سطح پر ایک طرف کمارا سوامی بغیر فوج کے کمانڈر بن کر رہ گئے ہیں تو دوسری طرف ضلعی سطح پر کارکنان نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کے نام پر محض چند لیڈران ہی اپنا دربار چلا رہے ہیں جسے دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ پوری پارٹی نہ گھر کی نہ گھاٹ کی ہو کر رہ گئی ہے ۔
View more
Fri, 17 Nov 2023 00:34:45
کاروار میں رولر اسکیٹنگ کی بنیادی سہولتیں دستیاب نہ رہنے کے باوجود یہاں کے 9 اسکیٹرس ریاستی مقابلہ جیت کر نیشنل لیول کے لئے منتخب ہوگئے ہیں۔
View more
Thu, 16 Nov 2023 20:06:31
ملپے پولس تھانہ حدود کے نیجار میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کے بہیما نہ قتل کے الزام میں گرفتار پروین چوگلے کو جب جائے واردات پر تفتیش کے لئے لایا گیا تو مشتعل ہجوم نے سخت احتجاج کرتے ہوئے پولس سے مطالبہ کیا کہ اُس نے پندرہ منٹ میں چار لوگوں کا قتل کیا تھا 30 سکینڈ کے لئے ملزم کو ہمارے حوالے کیا جائے۔
View more
Wed, 15 Nov 2023 23:50:17
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
View more
Wed, 15 Nov 2023 21:17:51
بھٹکل کا معروف اسپورٹس سینٹر مون اسٹار کی طرف سے فلسطین اور اس سے متعلق اُمور پرایک کوئیز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے ذریعے فلسطین کی تاریخ سے مسلمانوں کو آگاہ کرنا مقصود ہے۔ مقابلہ میں اول آنے والے کو دس ہزارروپیہ نقد انعام، دوم کو سات ہزار روپیہ اور سوم آنے والے کو پانچ ہزار روپیہ انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 25 خصوصی انعامات بھی دیے جائیں گے۔
View more
Wed, 15 Nov 2023 20:23:17
جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں بدھ کے روز ایک بس پھسل کر 300 فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت کم از کم 39 مسافر ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔
View more
Wed, 15 Nov 2023 18:38:23
ضلع اُڈپی کے ملپے تھانہ حدود میں اتوار کو ہوئے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کے وحشیانہ قتل کے الزام میں گرفتار پروین چوگلے نے پولس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس بات کی اطلاع ضلع کے ایس پی ڈاکٹر ارون کمار نے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy