Mon, 22 Aug 2016 11:13:38
سابق ریاستی وزیر اور چن پٹن کے رکن اسمبلی سی پی یوگیشور نے ان کی جنتا دل(ایس) میں شمولیت کے متعلق قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کردیا ہے اور کہاکہ اس پارٹی میں ان کی شمولیت کے متعلق بیان محض انہیں بدنام کرنے کیلئے دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 22 Aug 2016 11:09:31
ریاست کے مختلف سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کیلئے چیرمینوں کے تقرر پر وزیر اعلیٰ سدرامیا اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کے مابین اتفاق کے ساتھ ہی اگلے ایک دو دنوں میں نئے چیرمینوں کی فہرست پر مشتمل سرکاری احکامات جاری کردئے جانے کا امکان ہے۔
View more
Mon, 22 Aug 2016 11:07:34
ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش کی قلت کے سبب بجلی اور پانی کے بحران کے اندیشوں کے درمیان ریاستی محکمۂ آفات سماوی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جی ایس سرینواس ریڈی نے یہ خوش خبری دی ہے کہ اگلے دو دنوں کے اندر ریاست کے بیشتر علاقوں میں اچھی بارش کی توقع ہے۔
View more
Mon, 22 Aug 2016 11:02:56
سرکاری زمین ، تالابوں اور نالوں پر غیر قانونی قبضوں کیلئے بلدی اداروں اور سرکاری محکمۂ پلاننگ کے درمیان رابطہ کا فقدان اہم وجہ ہے۔ حکومت کو فوری طور پر اس کمی کو دور کرنے کی طرف متوجہ ہونا چاہئے۔
View more
Mon, 22 Aug 2016 10:58:08
دنیا بھر میں بدامنی پھیلانے کیلئے ہتھیارات اور گولہ بارود کی فروخت ترکاری سے بھی کم داموں میں کرکے شرپسند عناصر ساری دنیا میں افراتفری کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔ یہ بات آج منگلور اور گوا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر بی شیخ علی نے کہی۔
View more
Mon, 22 Aug 2016 10:54:45
منگلور میں آج بی جے پی قومی صدر امیت شا کی قیادت میں بی جے پی کی طرف سے نکالی گئی ترنگا یاترا کے دوران یوتھ کانگریس کارکنوں نے امیت شا کا گھیراؤ کرکے بی جے پی کی سخت مخالفت کی اور پارٹی کے قومی صدر کو بدنظمی کے سبب پریشانی اٹھانی پڑی ۔
View more
Mon, 22 Aug 2016 10:49:52
وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ حکومت بی جے پی کی طلبا تنظیم اے بی وی پی کے احتجاج کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے۔ کورٹگیرے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس احتجاج کو کچلنے کی کوئی کوشش حکومت کی طرف سے ہوئی ہے اور نہ ہوگی۔
View more
Mon, 22 Aug 2016 10:47:09
فلم اداکارہ اور سابق رکن پارلیمان کی طرف سے پڑوسی ملک پاکستان کی تعریف ایک تنازعہ کا سبب بن گئی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر کی طرف سے پاکستان کو جہنم قرار دئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھی ہماری طرح ہی ایک ملک ہے ، وہاں بھی ہم جیسے انسان ہی بستے ہیں اسی لئے اس ملک کے بارے میں ایسا نہیں کہا جانا چاہئے تھا۔
View more
Mon, 22 Aug 2016 10:35:20
ریاست بھر میں سرکاری اسپتالوں کی حالت نہایت ہی خستہ ہے۔ مریضوں کی تشخیص کے لئے ضروری میڈیکل آلات اسپتالوں میں موجود نہیں ہیں اور جن اسپتالوں میں مشینیں ہیں وہ ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہی ہیں۔سی اے جی رپورٹ کے مطابق ریاست بھر میں جتنی سرکاری اسپتال ہیں ان میں سہولیات کا فقدان ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy