Fri, 16 Sep 2016 12:30:40
کاویری اور مہادائی تنازعات کے سلسلے میں وزیراعظم مودی نے کرناٹک کے ساتھ سوتیلا رویہ اپنایا ہے۔ یہ بات آج کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کار گذار صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہی۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 12:22:50
نیشنل اربن ہیلتھ مشن کے تحت کروڑوں روپیوں کا گرانٹ حاصل کرکے اس رقم سے غیر ضروری اخراجات کرکے بی بی ایم پی کو دھوکہ دینے والے افسران کی رشوت ستانی کو خود شہر کے میئر منجوناتھ ریڈی نے بے نقاب کیا ہے،
View more
Fri, 16 Sep 2016 12:11:29
وزیر اعلیٰ سمیت ریاست کے تمام اراکین اسمبلی پر یہ لازمی ہوگا کہ اپنے اپنے حلقے میں ایک سرکاری اسکول کو گود لیں اور اس کی ترقی یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیمات عامہ کی طرف سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 00:21:14
کاویری تنازعہ کے سلسلہ میں آج مختلف کنڑا نواز تنظیموں نے ریل بند احتجاج کرنے کی جو آواز دی تھی اسے سخت حفاظتی انتظامات کے نتیجہ میں ناکام بنادیا گیا۔ شہر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر معقول حفاظتی انتظامات کے درمیان ریلوں کی آمد ورفت میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں آئی۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 00:16:09
کاویری مسئلہ پر کرناٹک اور تملناڈو کے درمیان جاری تنازعہ کو سلجھانے کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا جو وقت طلب کیاتھا مودی کی طرف سے اب تک دو دن گز ر جانے کے باوجود بھی کوئی جواب نہیں دیاگیا۔
View more
Thu, 15 Sep 2016 23:25:51
نیشنل ہائی وے کی توسیع کے معاملے میں مختلف مقامات پر درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کو صلاح و مشورہ دینے والی انجینئرنگ کمپنی ایکوم ایشیا لمیٹیڈ اور روڈیاک کنسلٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ نے کچھ اہم سفارشات کی ہیں۔ جسے قبول کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی نے اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے کے توسیعی منصوبے کی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی ویسٹ کوسٹ ٹول وے پرائیویٹ لمیٹیڈ کومناسب ہدایت جار ی ک
View more
Thu, 15 Sep 2016 17:20:08
سرکاری اسکولوں کے اساتذہ بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعداد کیوں کم ہوتی جارہی ہے سرکاری اسکولوں میں طلباء کی گھٹتی ہوئی تعداد کے ذمہ دار خود سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ہی ہے سب سے پہلے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اپنی اولادد کو پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ دلانے سے گریز کریں
View more
Thu, 15 Sep 2016 14:38:44
سری رام سینا کے لیڈر جینت نائک کو ضلع ڈپٹی کمشنر کے حکم پر علاقہ بدر (تڑی پار) جو کیاگیا ہے، سری رام سینا نے اس حکم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 15 Sep 2016 14:26:54
رکن اسمبلی منکال ویدیا نے بتایا کہ عوام کو مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے سے راحت دلانے کے لئے بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے پاس ہی 10کروڑ روپے کی لاگت سے منی ودھان سودھا کی تعمیر جلد کی جائے گی جہاں تمام سرکاری دفتروں کی سہولتیں حاصل رہیں گی۔منکال ویدیا نے تعلقہ پنچایت ہال میں غریب اور انتہائی پریشان حال لوگوں کو امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy