ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    کاویری تشدد کے دوران مبینہ لاپرواہی،شہر کے 9؍ انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کمشنر کی سفارش

    کاویری تشدد کے دوران مبینہ لاپرواہی،شہر کے 9؍ انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کمشنر کی سفارش

    Sat, 17 Sep 2016 11:46:05 
    12؍ ستمبر کو شہر میں کاویری تشدد کے سلسلے میں پولیس کمشنر نے 9؍ پولیس تھانوں کے انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ پرتشدد واقعات جب شروع ہوئے تو ان کو قابو میں کرنے میں مبینہ لاپرواہی اور ان کے مشتبہ رویہ کو دیکھتے ہوئے کمشنر نے ان انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے محکمہ کو سفارش کی ہے۔ شہر کے 16 پولیس تھانوں کی حدود میں 12؍ ستمبر کو پرتشدد واقعات پیش آئے۔جابجا آتش زنی عام رہی ، لیکن پولیس ک
    12؍ ستمبر کے پر تشدد واقعات کے دوران گرفتاریاں،کنڑا نواز تنظیمیں اڈیشنل کمشنر ہری شیکھرن کے خون کی پیاسی

    12؍ ستمبر کے پر تشدد واقعات کے دوران گرفتاریاں،کنڑا نواز تنظیمیں اڈیشنل کمشنر ہری شیکھرن کے خون کی پیاسی

    Sat, 17 Sep 2016 11:43:19 
    12 ستمبر کو راجدھانی بنگلور میں کاویری احتجاج کے سلسلے میں پیش آئے پر تشدد واقعات سے نمٹنے کے نام پر بے قصور کنڑیگاؤں کو غیر ضروری طور پر شہر کی پولیس نے ہراساں کیا ہے، یہ الزام مختلف کنڑا نواز تنظیموں نے عائد کیا ہے ، ان تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی ان زیادتیوں کیلئے ذمہ دار اڈیشنل کمشنر آف پولیس ہری شیکھرن کو فوراً عہدہ سے برخاست کیا جائے۔
    لشکر طیبہ سے تعلقات اور اہم شخصیتوں کے قتل کی سازش کا الزام،13؍ نوجوانوں کے اقبال جرم پر پانچ سال سزائے قید

    لشکر طیبہ سے تعلقات اور اہم شخصیتوں کے قتل کی سازش کا الزام،13؍ نوجوانوں کے اقبال جرم پر پانچ سال سزائے قید

    Sat, 17 Sep 2016 11:39:48 
    ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے مبینہ تعلقات اور ہندو لیڈروں میسور رکے رکن پارلیمان پرتاب سمہا اور سری رام سینا سربراہ پرمود متالک کے قتل کی سازش کے الزامات ثابت ہوجانے پر آج شہر کی عدالت نے 13؍ ملزمین کو پانچ سال قید اور سات ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ شہر کی خصوصی این آئی اے عدالت نے آج ان ملزمین کو یہ سزاسنائی۔
    تملناڈو بند کے سبب ریاست کی سرحدوں پرسخت چوکسی

    تملناڈو بند کے سبب ریاست کی سرحدوں پرسخت چوکسی

    Sat, 17 Sep 2016 11:36:27 
    کاویری تنازعہ کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے بنگلور سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں پیش آئے پر تشدد واقعات کی مذمت کرنے کیلئے آج تملناڈو بند پر جہاں وہاں کے عوام کی طرف سے ملا جلا ردعمل دیکھا گیاتو دوسری طرف کرناٹک میں تملناڈو سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں صورتحال کی نگرانی کیلئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔
    20/ ستمبر کے بعد تملناڈو کو کاویری کا پانی فراہم کرنا ناممکن بھلے حکومت سے ہاتھ دھونے پڑیں; سدرامیا کا بیان

    20/ ستمبر کے بعد تملناڈو کو کاویری کا پانی فراہم کرنا ناممکن بھلے حکومت سے ہاتھ دھونے پڑیں; سدرامیا کا بیان

    Sat, 17 Sep 2016 03:33:31 
    20 / ستمبر کو کرناٹک اور تملناڈو کے درمیان کاویری آبی تنازعہ کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے اگر ایک بار پھر کرناٹک کے خلاف فیصلہ سنایا تو ریاستی حکومت اس فیصلے پر عمل نہیں کرے گی۔ یہ اشارہ آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اپنے بعض سینئر وزراء اور افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران دیا ہے
    بجنور میں مسلم لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کے بعد اقلیتی طبقے پر حملہ؛ چار مسلم نوجوان جاں بحق؛ پولس اہلکاروں پر جانبداری کا الزام

    بجنور میں مسلم لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کے بعد اقلیتی طبقے پر حملہ؛ چار مسلم نوجوان جاں بحق؛ پولس اہلکاروں پر جانبداری کا الزام

    Sat, 17 Sep 2016 02:50:44 
    یہاں سے قریب چار کلومیٹر دور نجیب آباد روڈ کے قریب موضع پیدہ میں جمعہ کو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والوں پر اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ مہلوکین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ واقعے کے بعد پورے ضلع میں سنسنی پھیل گئی ہے، جبکہ اس خونیں سانحہ نے ریاستی راجدھانی لکھنو کو بھی ہلاکر رکھ دیا ہے۔ تازہ خبروں کے مطاب
    دبئی میں امسال 28/ اکتوبر کو ہوگا بھٹکل کمیونٹی کا گیٹ ٹو گیدر؛  7/ اکتوبرکو ہوں گے خواتین کے مابین مقابلے

    دبئی میں امسال 28/ اکتوبر کو ہوگا بھٹکل کمیونٹی کا گیٹ ٹو گیدر؛ 7/ اکتوبرکو ہوں گے خواتین کے مابین مقابلے

    Fri, 16 Sep 2016 18:31:46 
    امسال بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے زیراہتمام بھٹکل کمیونٹی کا گیٹ ٹوگیدر پروگرام مورخہ 28/اکتوبرکو البوم ٹورسٹ ویلیج میں منعقد ہوگا جس کے لئے ممبر خواتین کے مابین مقابلے 7/اکتوبر کو ٹوین ٹاؤر پارٹی ہال میں رکھے گئے ہیں۔ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ممبر خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ 30 ستمبررات دس بجے سے پہلے پہلے اپنے نام درج کروائیں۔
    پاکستان - امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم

    پاکستان - امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم

    Fri, 16 Sep 2016 17:02:37 
    پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسپائرڈ گیمبٹ نامی مشترکہ فوجی مشقیں نو روز تک جاری رہنے کے بعد ساؤتھ کیرولائنا میں ختم ہو گئی ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک مختصر بیان کے مطابق ان مشقوں کا مقصد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے ضمن میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔
    ایران طاقت کے استعمال سے باز رہے: سعودی شہزادہ

    ایران طاقت کے استعمال سے باز رہے: سعودی شہزادہ

    Fri, 16 Sep 2016 16:56:25 
    سعودی عرب کے صوبے مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے ممکنہ طور پر ایرانی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس حج کے منظم انتظامات سعودی حکومت کے خلاف پھیلائے جانے والے تمام جھوٹوں اور تہمتوں کا جواب ہیں۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کی طرف سے بدھ 14؍ستمبر کی شام شائع کیے جانے والے یہ الفاظ دراصل ایران اور سعودی عرب کے درمیان تلخ بیانات کے تبادلے کے بعد سامنے آئے ہیں۔