Thu, 15 Sep 2016 00:01:24
عوامی طور پر بی جے پی سے ناطہ توڑنے کے تقریبا ایک ماہ بعد نوجوت سنگھ سدھو نے آج پارٹی سے سیاسی طور پر استعفی بھی دے دیا جبکہ ان کی بیوی اور بی جے پی ممبر اسمبلی نے کہا کہ جب سدھو پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پارٹی بنائیں گے تو وہ اس میں شامل ہوں گی
View more
Wed, 14 Sep 2016 23:52:24
سی بی آئی نے 1984کے سکھ مخالف فسادات کے ایک معاملے میں اپنی آگے کی تحقیقات پر دہلی کی ایک عدالت میں آج ایک رپورٹ داخل کی جس معاملے میں پہلے کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر کو ان کے مبینہ کردار کے لیے کلین چٹ دے دی گئی تھی۔
View more
Wed, 14 Sep 2016 23:37:48
بدعنوانی مخالف بیورو(اے سی بی) کے حکام نے آج 1.75کروڑ روپے کی جائیداد سے زیادہ املاک کا پردہ فاش کیا جو مبینہ طور پر آندھرا پردیش کی حکومت کے ایک ایگزیکٹو انجینئر کی ہے۔اے سی بی نے کہا کہ دیہی پانی فراہمی اور صفائی کے شعبہ سے وابستہ ودیا ساگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے
View more
Wed, 14 Sep 2016 23:29:55
علاقے میں سیاسی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل دہشت گردی کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان اور افغانستان نے آج دہشت گردی کے تمام حمایت کنندہ گان اور ٹھکانوں کو نیست و نابود کرنے کا اعلان کیا، جسے پاکستان کو ایک پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے
View more
Wed, 14 Sep 2016 22:57:59
میڈیا اہلکار دیپک چورسیا کا فون نمبرعام آدمی پارٹی کے وزیر کپل مشرا کی طرف سے ٹوئٹ کئے جانے کے بعد چورسیا کو مبینہ طور پر ملی دھمکی کے سلسلے میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ انڈیا نیوز کے ایڈیٹر ان چیف دیپک چورسیا کی بیوی انسوئیا رائے کی شکایت کی بنیاد پر صفدر جنگ انکلیو میں فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 14 Sep 2016 21:41:32
قریبی تعلقہ بنٹوال کے سدّا کٹی نامی مقام پر ایک راہ چلتی خاتون کے گلے میں ہاتھ ڈال کر سونے کا ہار چھین کر لُٹیرے فرار ہوگئے۔ بنٹوال مضافاتی پولس تھانہ میں درج شکایت کے مطابق سجیو پجاری کی اہلیہ واریج آج بدھ کی شام اپنے مکان سے باہر نکل کر دودھ لے کر قریبی دکان جارہی تھی
View more
Wed, 14 Sep 2016 19:17:27
منگلورو یونیورسٹی کی سائنس فیکلٹی کے لیڈیز ٹوائلیٹ میں خفیہ موبائل کیمرہ لگاکر وہاں سے امیجس دوسرے موبائل فون میں بھیجے جانے کی واردات نے ایک سنسنی سی پھیلا دی تھی۔ مگر اب خبر ملی ہے کہ اس سلسلے میں ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Wed, 14 Sep 2016 18:21:46
نریندر مودی کی مرکزی حکومت میں ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر اور بی جے پی کے سابق صدر نتین گڈگری نے یہ کہہ کر مودی سرکار اور بی جے پی کو عجیب الجھن میں ڈال دیا ہے کہ "اچھے دن " کا نعرہ ہمارے لئے گلے کی ہڈی بن گیا ہے اوروہ کبھی آنے والے نہیں ہیں۔ جانکاروں کا احساس ہے کہ گڈگری کا یہ بیان مرکزی حکومت اور بی جے پی میں کھلبلی مچانے کا سبب بن جائے گا۔
View more
Wed, 14 Sep 2016 14:29:05
تجارتی مرکزچنتامنی کے عیدگاہ قدیم اہل سنت وجماعت،عیدگاہ کولار روڈ دونوں عیدگاہوں کے علاوہ چنتامنی تعلقہ کے مرغ ملہ ہادیگرہ نمکان پلی امباجی درگ محمد پور چنسندرا کیوار صدیقہ مٹھ آنور ودیگروغیرہ گاؤں میں عید الاضحیٰ کی نماز دوگانہ پوری عقیدیت کے ساتھ ادا کی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy