Sun, 18 Sep 2016 15:02:37
سری دیوی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی منگلورو میں "انجینئرس ڈے 16- "کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ہونے والے ٹیکنیکل کوئز مقابلے میں انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ بھٹکل کے دو طلباء نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اول انعام جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 15:00:13
کمٹہ ونّلی میں واقع آئیڈیل ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب عبدالقادر شیخ نے اپیل کی ہے کہ اسکول میں چھوٹے بچوں کے درمیان معمولی جھگڑے سے پیش آنے والے حادثے کو بڑا تنازعہ نہ بنایا جائے اور اس ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 14:56:49
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات پر دھیان دینا ہوگا کہ نوجوان نسل فرقہ پرست قوتوں کے جھانسے میں نہ آ نے پائے۔ ودھان سودھا کے بینکوے ہال میں سماجی مصلح نارائن گرو کی جینتی سرکاری سطح پر پہلی بارمنائے جانے کی تقریب میں وہ بول رہے تھے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 14:53:41
منگلورو جیل میں قید رہتے ہوئے نقلی سم کارڈ استعمال کرکے فون کالس کرنے والے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔در اصل پچھلے دنوں پولیس چھاپے کے دوران جیل کے اندرسے چند موبائل فون برآمد ہوئے تھے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 14:46:13
کرناٹکا پولیوشن کنٹرول بورڈ،کاروار لیگل ایڈ سیل،پریمیئر پی یو کالج باڈ اور ڈسٹرکٹ سائنس سنٹرکاروار کے اشتراک سے انٹرنیشنل اوزون لیئر پروٹیکشن ڈے منایا گیا۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 14:24:58
محکمہ فلاح و بہبودیئ اقلیت و پسماندہ طبقات کے افیسربسواراج بڈیگیری نے اطلاع دی ہے کہ بیک ورڈ کلاس طلباء کے لئے مخصوص اسکالرشپ کی آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ اب بڑھا کر 25ستمبر کردی گئی ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 14:15:27
برہماور میں واقع روڈسیٹ ادارے کی طرف سے خواتین کو لیڈیز ٹیلرنگ اور عام لوگوں کو کمپیوٹر ڈی ٹی پی کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں دلچسپی رکھنے والے جن کی عمر 18سے45سال کے اندر ہو وہ اپنی درخواستیں ڈائریکٹر روڈسیٹ، 52، ہیرور، برہماور576213ضلع اڈپی کے پتے پر ارسال کریں۔ درخواست میں اپنی تعلیمی قابلیت اور رہائش کا پتہ ضرور لکھیں۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 13:56:09
سماجی تحفظ اسکیم کے تحت درخواستیں نہ دے کر پنشن سے محروم رہنے والے مستحقین کوبھی پنشن جاری کرنے کے احکامات ضلع انچارج وزیرآر وی دیشپانڈے نے جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے مستحقین کی نشاندہی ضلع انتظامیہ کی طرف سے کی گئی تھی۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 12:29:55
شہر کے متعدد وارڈوں میں خنزیروں اور کتوں کی بھرمار ہوگئی ہے عوام کا چلنا پھرنا سانس لینا دشوار ہوگیا ہے خصوصی طور پر شہر کے تپتیشور لے آوٹ ،اشریہ لے آوٹ وینکٹ گیری قلعہ ونائک نگر چوڈاریڈی پالیہ ٹیپونگر شری رام نگر نکندی پیٹ وغیرہ وارڈوں میں کچرے کے پیش نظر خنزیر اور کتے کچرے میں اپنی غذا تلاش کرتے ہوئے کچرے کو پھیلا دیتے ہیں جس سے عوام کا چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy