ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ایئر فورس سٹیشنوں کے لیے دہشت گرد الرٹ جاری

    ایئر فورس سٹیشنوں کے لیے دہشت گرد الرٹ جاری

    Sun, 18 Sep 2016 11:56:46 
    ملک میں اور خاص طور پر اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں سبھی ا یئر فورس اسٹیشنوں اور فضائیہ کے اڈوں کو ایک عام دہشت گرد الرٹ جاری کیا گیا ہے۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی معلومات کی بنیاد پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
    ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بامعنی رہی:پرچنڈ 

    ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بامعنی رہی:پرچنڈ 

    Sun, 18 Sep 2016 11:53:21 
    نیپالی وزیر اعظم پوشپ کمل دہل پرچنڈ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بامعنی رہی اور اس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔پرچنڈ نے نامہ نگاروں سے کہاکہ دل سے بات ہوئی ،کھل کے بات ہوئی اور دونوں ممالک نے آگے بڑھنے کے لیے نئے راستے تلاش کیے ہیں۔
    گؤر کشکوں کے ہاتھوں پٹائی کے 4؍ دن بعد مسلم نوجوان کی موت 

    گؤر کشکوں کے ہاتھوں پٹائی کے 4؍ دن بعد مسلم نوجوان کی موت 

    Sun, 18 Sep 2016 11:43:49 
    گجرات کی راجدھانی احمد آباد میں گؤرکشکوں نے 4؍ دن قبل 29سالہ مسلم نوجوان محمد ایوب کی بری طرح پٹائی کردی تھی ۔ شدیدزخموں سے چور اس نوجوان کو شہر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس نے جمعہ کی شب دم توڑ دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ محمد ایوب پر منگل کو گؤ رکشکوں نے گائے اور بچھڑالے جانے کے الزام میں حملہ کردیا تھااور اسے ادھ مرا چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
    غرب اردن سے بیت المقدس داخلے کے دوران فلسطینی دوشیزہ گرفتار

    غرب اردن سے بیت المقدس داخلے کے دوران فلسطینی دوشیزہ گرفتار

    Sat, 17 Sep 2016 16:46:54 
    اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم سے مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی دوشیزہ کو بیت لحم کی ایک فوجی چوکی سے حراست میں لیا گیا ہے۔نامہ نگار کے مطابق گرفتار کی گئی فلسطینی لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی گرفتاری کی وجہ معلوم ہوسکی ہے۔ حراست میں لی گئی فلسطینی لڑکی کو اسرائیلی فوج
    الجزائر:نصابی کتاب میں اسرائیل کا نام شائع ہونے کے معاملے پر تحقیقات

    الجزائر:نصابی کتاب میں اسرائیل کا نام شائع ہونے کے معاملے پر تحقیقات

    Sat, 17 Sep 2016 16:44:46 
    افریقہ کے عرب ملک الجزائر میں اسکول کے سرکاری نصاب تعلیم کے لیے تیار کردہ جغرافیہ کی ایک کتاب میں غلطی سے مملکت فلسطین کے بجائے اسرائیل کا نام شائع ہونے پر کتاب کی تیاری میں حصہ لینے والے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کتاب کو طلباء کو تقسیم کیے جانے کے بعد اسے واپس لے لیا گیا ہے۔
    شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس منسوخ

    شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس منسوخ

    Sat, 17 Sep 2016 16:42:09 
    عالمی سلامتی کونسل نے شام سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس جس کا انعقاد نیویارک کے وقت کے مطابق جمعے کی شام طے تھا ، منسوخ کر دیا ہے۔ اجلاس میں شام میں روس اور امریکہ کے درمیان طے پایا جانے والا معاہدہ زیربحث آنا تھا۔نیوزی لینڈ (جو ستمبر میں سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے)کے مشن کے مطابق امریکہ اور روس کی درخواست پر سلامتی کونسل نے مشاورت کو منسوخ کر دیا۔
    جاج کرام کی واپسی، رفح گذرگاہ چار روز کے لیے کھولنے کا مصری فیصلہ

    جاج کرام کی واپسی، رفح گذرگاہ چار روز کے لیے کھولنے کا مصری فیصلہ

    Sat, 17 Sep 2016 16:40:03 
    مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو حجاج کرام کی واپسی کے لیے 18ستمبر اور 21,22,اور 23؍ستمبر کی تاریخوں میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔غزہ میں گذرگاہ امور کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں مصر کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ 18؍ستمبر اور 21,22اور 23؍ستمبر کو رفح گذرگاہ کو حجاج کرام کی غزہ واپسی کے لیے کھولا جائے تاہم اس دوران معمول کے مطابق آمد ورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔
    اسرائیلی فوج عرب قیدیوں کے اجتماعی قتل عام کی مرتکب:عبرانی اخبار

    اسرائیلی فوج عرب قیدیوں کے اجتماعی قتل عام کی مرتکب:عبرانی اخبار

    Sat, 17 Sep 2016 16:38:05 
    اسرائیل کے ایک موقرعبرانی اخبار نے پہلی بارفوج کے حوالے سے ایک حساس رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سابقہ جنگ(جس کا حوالہ نہیں دیا گیا)میں قیدی بنائے گئے بڑی تعداد میں عرب شہریوں کو اجتماعی طور پرنہایت سفاکیت کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں شہید کیے گئے عرب قیدیوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا۔عبرانی اخبارہارٹز کے ایڈیٹر الوف بن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔
    اسرائیلی خاتون رکن پارلیمان غزہ کے لیے خواتین کے عالمی قافلے میں شامل 

    اسرائیلی خاتون رکن پارلیمان غزہ کے لیے خواتین کے عالمی قافلے میں شامل 

    Sat, 17 Sep 2016 16:33:24 
    اسرائیلی کنیسٹ میں عرب کمیونٹی کی نمائندہ ایک خاتون رکن پارلیمنٹ حنین الزعبی فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے یورپ اور عرب ممالک سے آنے والے دو امدادی قافلوں میں پیش پیش ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے حنین الزعبی کے خلاف شرانگیز مہم شروع کر رکھی ہے۔