Tue, 27 Sep 2016 03:35:18
ابھی حال ہی میں ایک شخص کے اپنی بیوی کی لاش کو کئی کلومیٹر سر پر رکھ کر لے جانے کا واقعہ موضوع بحث بنا ہوا تھا کہ اڑیسہ میں غربت کا ایک اور واقع سامنے آیا ہے، جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس ملک میں غریب عوام کیسے کیسے اپنی زندگیاں بسرکررہے ہیں۔ اس بار کالا ہانڈی ضلع پھر ایک بار سرخیوں میں ہے.،
View more
Tue, 27 Sep 2016 02:33:15
وزیر اعظم نریندر مودی نے 56سال سے چلے رہے سندھ آبی سمجھوتہ کا آج جائزہ لیا اور کہا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا۔اجلاس کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا کہ پانی تقسیم معاہدے کے مطابق جہلم سمیت پاکستان کے کنٹرول والی دریاؤں کے پانی کا ہندوستان زیادہ ٹیپ کرے گا۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 02:02:34
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی اگلی میئر کے طور پر شہر کے پرکاش نگر کی کارپوریٹر جی پدماوتی کا منتخب ہونا تقریباً طے نظر آرہاہے، اس سلسلے میں محض سرکاری اعلان باقی ہے۔کل بی بی ایم پی میں کانگریس اور جنتادل (ایس) کے اتحاد کو برقرار رکھنے پر دونوں پارٹیوں کے قائدین نے اتفاق کرلیا۔جس کے ساتھ ہی میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے راستہ صاف ہوگیاہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 01:02:13
مارچ 2017 کے اختتام تک ریاست کی چاروں ٹرانسپورٹ کارپویشنوں میں چھ ہزار نئی بسیں شامل کی جائیں گی۔یہ بات آج وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہی۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 00:58:31
ریاستی پولیس فورس کی طرف سے یہ دیرینہ مانگ رہی ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں سینئر پولیس آفیسر راگھویندرا اورادکر کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے پولیس فورس میں شامل افسران اور جوانوں کی تنخواہوں میں دس تا پندرہ فیصد اضافہ کرنے حکومت سے سفارش کی تھی
View more
Tue, 27 Sep 2016 00:49:53
کاویری آبی تنازعہ کو کل سپریم کورٹ کی سماعت کے دوران ایک نیا موڑ ملنے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے تملناڈو کو پانی فراہم کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد اسمبلی میں یہ قرار داد منظور کی گئی کہ کاویری کا پانی صرف پینے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔دیکھنا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں دوران سماعت ریاستی لیجسلیچر میں منظور شدہ قرار داد کا کیا ہوگا۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 00:32:30
منگلور کے ڈی وائی ایس پی ایم کے گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں ریاستی وزارت سے مستعفی ہونے والے کے جے جارج آج ریاستی کابینہ میں دوبارہ لوٹ آئے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 00:25:19
مدھیہ پردیش کے ھردا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کے دودھ ڈیری علاقے سے چار روز قبل اغوا شدہ سات نابالغ بچوں کو ھردا پولیس نے آج بنگلور میں تلاش کرکے انہیں اپنے تحفظ میں لے لیا۔یہ تمام بچے پولیس ٹیم کے ساتھ آج رات بنگلور سے ھردا کیلئے روانہ ہوں گے۔
View more
Mon, 26 Sep 2016 20:45:18
دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کو رہائی دلانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کو آج اس وقت بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب ممبئی کی ایک عدالت نے مہاراشٹرکے مالیگاؤں شہر میں بھگواء دہشت گردوں کی جانب سے کیئے گئے بم دھماکوں کے اہم ملزم کو اس وقت ضمانت دینے سے انکار کردیا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy