Sun, 02 Oct 2016 11:53:52
سی پی ایم نے سرحد پار دہشت گردی کو ختم کرنے اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی اور سیاسی قدم اٹھانے کی آج مرکز سے درخواست کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان ٹکراؤ میں مزید اضافہ نہیں ہو گا۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 11:49:27
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں انسانی حقوق کی کارکن ایروم شرمیلا نے آج کہا کہ سرحد کے دونوں طرف سے جنگ کا خوف پھیلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 11:27:15
اتر پردیش کی اکھلیش یادو حکومت کے نئے وزراء میں آج محکموں کو تقسیم کر دیا گیا۔حال میں بدعنوانی کے الزام میں برخواستگی کے بعد کابینہ میں دوبارہ شامل کئے گئے کان کنی وزیر گایتری پرجاپتی کو نقل و حمل محکمے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 11:23:49
مغربی بنگال میں مرشد آباد کے کانڈی نگر میونسپل انتخابات میں آج کانگریس کی ہار ہوئی اور اس کے ساتھ ہی ضلع کی تمام سات سیٹوں پر وہ حکمران ترنمول کانگریس سے ہار گئی ہے۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 11:20:39
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج دعوی کیا کہ آپ حکومت کے ساتھ کام کر رہے تمام قابل اور ایماندارحکام کی نشاندہی کرکے ایک ایک کر کے ہٹایاجا رہا ہے اور انہوں نے اسے گندی سیاست کہا۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 11:14:48
پنجاب میں تین نومبر سے ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ٹیم کی حفاظت کو لے کر خدشات کی وجہ سے منتظمین نے 6 بار کے رنراپ کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 11:10:57
عام آدمی پارٹی(آپ)سے نکالے جا چکے لیڈر یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کل اپنی نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کریں گے۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 11:08:24
وکلاء کے ایک گروپ کی طرف سے کیرالہ ہائی کورٹ کی کارروائی کوکور کرنے سے صحافیوں کو روکے جانے کے ایک دن بعد آج گورنر اور سابق چیف جسٹس پی سداشیوم نے کہا کہ میڈیا اور وکیل اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے سلجھائیں۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 10:56:06
آج عالمی شہرت یافتہ میسور دسہرہ کا افتتاح کرتے ہوئے معروف کنڑا ادیب چنویرا کنوی نے مرکزی حکومت سے قومی آبی پالیسی ترتیب دینے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ آبی تنازعات کے سلسلے میں اپنے فیصلے سناتے ہوئے عدالتوں کو انسانیت کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy