Fri, 26 Apr 2024 20:26:58
لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں سمیت مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ 88 سیٹوں پر انتخابات کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ بجے تک ملی اطلاع کے مطابق تریپورہ میں سب سے زیادہ 79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ سب سے کم پولنگ اُترپردیش میں 52.91 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
View more
Fri, 26 Apr 2024 19:56:04
ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب بی جے پی کارکنوں کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری ایک گھنٹہ تک ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔ واردات جمعہ صبح کو پیش آئی۔
View more
Thu, 25 Apr 2024 19:45:53
’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی توثیق کیلئے صد فیصدووٹر تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل سلپس کی گنتی کی درخواستوں کی سماعت کر رہی تھی۔ عدالت نے اس معامل
View more
Thu, 25 Apr 2024 18:33:25
لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔
View more
Thu, 25 Apr 2024 18:30:00
پورے ساحلی علاقے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اتر کنڑا ضلع میں بھی پچھلے دو چار دنوں سے حد سے زیادہ گرمی نے لوگوں کا حال بے حال کر دیا ہے ۔
View more
Thu, 25 Apr 2024 18:18:17
بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ہے، لیکن وزیراعظم مودی ریاست کے لوگوں کے مسائل کو سننے نہیں آئے ہیں بلکہ الیکشن میں ووٹ مانگنے آئے ہیں۔
View more
Thu, 25 Apr 2024 18:03:47
’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے خواتین کو گھریلو تشدد کا شکار ہونا پ
View more
Thu, 25 Apr 2024 17:58:50
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔
View more
Thu, 25 Apr 2024 17:55:09
کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy