Sun, 28 Apr 2024 10:59:38
قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنا رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔
View more
Sun, 28 Apr 2024 10:53:18
تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ اپنے ووٹوں کے ذریعے مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کریں اور ہندوستان کو آمریت کی طرف بڑھنے سے محفوظ رکھیں۔ دُھرو راٹھی کی حال
View more
Sun, 28 Apr 2024 10:49:40
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً 26ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے لئے ریاستی عوام بی جے پی کو معاف نہیں کریں گے۔
View more
Sun, 28 Apr 2024 10:38:13
کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی کے قریبیوں کے بیانوں سے اب صاف ہو گیا ہے کہ ان کا مقصد ہے آئین بدل کر ملک کی جمہوریت کو تباہ کر دینا۔‘‘
View more
Sun, 28 Apr 2024 10:34:13
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز گجرات کا دورہ کیا جہاں ولساڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی پر زوردار انداز میں حملہ آور ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اب تک کئی وزرائے اعظم کو دیکھ چکی ہیں، وہ عوام کے سامنے جھوٹ نہیں بولتے تھے، لیکن موجودہ وزیر اعظم جھوٹے بیانات دینے میں ماہر ہیں۔ پرینکا گاندھی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ برسراقتدار طبقہ (بی جے پی) کی اعلیٰ قیادت بھلے ہی ابھ
View more
Sun, 28 Apr 2024 10:29:50
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے جیل جانے کے بعد اب ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ وہ عوام کے درمیان وزیر اعلیٰ کیجریوال کا پیغام لے کر جا رہی ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ یعنی 27 اپریل کو جذباتی پیغام کے ساتھ دہلی کی سڑکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزی
View more
Sun, 28 Apr 2024 10:26:04
وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی تشہیر کے دوران لگاتار کانگریس پر حملہ کر رہے ہیں اور خاص طور سے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس معاملے میں کانگریس صدر کھرگے نے آج سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ آسام کے گواہاٹی میں صحافیوں نے جب کانگریس صدر سے وزیر اعظم کے الزامات پر سوال کیا تو انھوں نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے انتخاب کے دوران جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا
View more
Sun, 28 Apr 2024 10:20:45
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ کر اس معاملے میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر ہفتہ 27 اپریل کو وزیر اعلی سدارامیا نے ایس آئی ٹی بنانے کی
View more
Sun, 28 Apr 2024 10:17:35
راجستھان کے شہر اجمیر میں پیش آنے والے ایک سنسنی خیز واقعہ میں ایک مسجد کے امام کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز علی الصبح رام گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک مسجد میں گھس کر امام کو قتل کر دیا گیا۔ قتل کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ معاملہ کی اطلاع موصول ہونے پر راج گنج تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی۔ اس واقعہ سے علاقہ کے لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، جنہوں نے پو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy