Sun, 16 Oct 2016 12:34:18
مودی سرکارکی مہنگائی کی مارجاری ہے ۔ایک طرف ملک کویکساں سول کوڈاورطلاق ثلاثہ کے غیرضروری موضوع میں الجھایاگیاہے دوسری طرف خاموشی سے اشیاء کے دام بڑھائے جارہے ہیں۔
View more
Sun, 16 Oct 2016 12:30:56
گجرات انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے پوری تیاری کے ساتھ اترنے کے امکانات کے درمیان پارٹی سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے صاف سیاست کے لئے آج بی جے پی حکومت سے ناراض پٹیل کمیونٹی کی حمایت مانگی۔
View more
Sun, 16 Oct 2016 12:28:03
کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور راجستھان انچارج گروداس کامت نے کارکنوں سے انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی اپیل کی ہے
View more
Sun, 16 Oct 2016 12:24:26
دہلی پولیس نے آج حملہ کرنے کے الزام میں آپ ممبر اسمبلی نریش بالیان کو گرفتار کر لیا،اس طرح اس پارٹی کے گرفتار اراکین اسمبلی کی تعداد 13ہو گئی۔پارٹی نے اس کارروائی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Sun, 16 Oct 2016 12:21:53
ناگالینڈ میں باغیوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں 24سال پہلے اپنی جان گنوا دینے والے فوجی افسر لیفٹیننٹ تھامس جوزف کے باقیات ان کے آبائی شہر کجیرامٹن لائے گئے جہاں افسر کو چرچ میں سرکاری اور فوجی اعزاز کے آخری الوداعی دی گئی۔
View more
Sun, 16 Oct 2016 12:19:00
کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج امید ظاہر کی کہ سرحد پار دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان پر دباؤ بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی روس اور چین کو متاثر کرنے کے قابل ہوں گے۔
View more
Sun, 16 Oct 2016 12:16:37
دہلی کے گوشت برآمدکنندہ معین قریشی کو آج دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا۔حکام نے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں قریشی کی تلاش کا نوٹس جاری کر رکھا تھا اور اسی کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔
View more
Sun, 16 Oct 2016 12:13:27
اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج مرکز میں حکمران بی جے پی پر عوام کو ’’اچھے دنوں‘‘کے نام پر دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے اسے اپنی اور ریاست کی ایس پی حکومت کے منصوبوں کا موازنہ کرنے کا چیلنج دیا۔
View more
Sun, 16 Oct 2016 12:05:53
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج بتایا کہ آبادی کے تناسب سے تعلیم اور روزگار میں 50 فیصد سے زائد ریزرویشن فراہم کرنے پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔اس خصوص میں ماہرین قانون سے تبادلۂ خیال کے بعد عنقریب فیصلہ لیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy