Sun, 28 Apr 2024 22:02:52
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں 7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے ائیر ٹکٹ کا اعلان کیا، وہیں دوسری طرف لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ (دمام) اور بھٹکل کمیونٹی جدہ نے بھی اپنے اپنےممبران کو انتخابات میں شریک ہونے
View more
Sun, 28 Apr 2024 19:44:20
۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔
View more
Sun, 28 Apr 2024 19:30:49
دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔
View more
Sun, 28 Apr 2024 19:26:50
یورپی یونین نے ہندوستانی مصالحوں سمیت 527 فوڈ پروڈکٹس پر پابندی لگا دی، جو بھارتی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔
View more
Sun, 28 Apr 2024 17:32:18
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ایم ایل اے سے مرکزی ایجنسی نے گزشتہ ہفتے تقریباً 13 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔
View more
Sun, 28 Apr 2024 17:09:18
سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔
View more
Sun, 28 Apr 2024 17:04:58
شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں جانے دیں گے۔ انڈیا الائنس 300 پار کر رہا ہے۔
View more
Sun, 28 Apr 2024 16:59:11
خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا گیا، جبکہ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری و کرناٹک کانگریس کے انچارج ردنیپ سنگھ سرجے والا بھی اس میں شریک ہوئے۔
View more
Sun, 28 Apr 2024 16:57:37
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے راجستھان کے انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی کی نفرت انگیز تقریر پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے چنئی میں واقع الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قبل ازیں ایس ڈی بی آئی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو لکھے گئے ایک مکتوب میں بھی وزیر اعظم مودی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرنے کامطابہ کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy