Fri, 10 Mar 2017 12:09:13
راجدھانی بنگلور سمیت ریاست بھر کے 998 مراکز میں آج سے پی یو سی سال دوم کے امتحانات غیر معمولی حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئے۔
View more
Fri, 10 Mar 2017 12:06:17
ریاستی وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیمات تنویر سیٹھ نے ہلیار کے ودیا واردھی اقامتی اسکول میں زہر آلود کھانا کھانے کے سبب تین بچوں کی موت کے واقعہ پر اپنے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نجی اقامتی اسکولوں پر سرکاری گرفت مضبوط کرنے کیلئے اقامتی اسکولوں سے متعلق قانون میں جلد ہی ترمیم لائی جائے گی۔
View more
Fri, 10 Mar 2017 12:02:16
ٹمکور ضلع کے چکنائکناہلی تعلق کے ہلیار ٹاؤن میں واقع ودیا واردھی انٹرنیشنل اقامتی اسکول کے ہاسٹل میں زہر آلود کھانا کھانے کے نتیجہ میں تین بچوں کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی، جبکہ دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
View more
Fri, 10 Mar 2017 11:59:44
بنگلوروشہر میں 8؍اپریل کو ایک عالمی محفل قرأت کے اہتمام کی تیاریاں کافی زوروں سے جا ری ہیں۔ آل انڈیا ریم دعوت قرآن کریم بی ٹی ایم لے آؤٹ، بنگلور کے سربراہ قاری محمد رضوان بیگ شمسی نے یہ بات بتائی۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 20:45:12
الال سے ملنے والی خبر کے مطابق یہاں سے قریب ماستی کٹّے نامی مقام پر ایک گینگ نے دو بھائیوں پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا ہے۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 20:37:34
یہاں ایک رینج فوریسٹ آفیسر کے خلاف معلوم ذرائع سے زیادہ دولت اکٹھا کرنے کی شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن بیوریو (ACB)کے دستے نے مذکورہ افیسر کے مکانات اور دفتر پر بیک وقت چھاپہ مارا۔پتہ چلا ہے کہ تلاشی کے دوران لاکھوں روپے کی غیر محسوب دولت کا انکشاف ہوا ہے۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 20:30:54
وزیر جنگلات بی رماناتھ رائے کی قیادت میں جنوبی کینرا کے قائدین کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سدا رامیا سے ملاقات کی اور یہاں ساحلی علاقے میں ریت نکالنے اور سپلائی کرنے پر پابندی کی وجہ سے درپیش مسائل بیان کیے۔اور مطالبہ کیا کہ ساحلی علاقے میں ریت کے سلسلے میں قومی پالیسی سے ہٹ کر ایک نئی پالیسی وضع کی جائے۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 20:25:06
ریاستی حکومت میں پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے وزیر ایچ سی مہادیوپّا نے کہا ہے کہ ضلع میں ریت نکالنے کی اجازت ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلد ہی دی جائے گی۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 20:11:41
ضلع شمالی کینرا میں کاروار تعلقہ کے آرگا نامی مقام پر واقعی کدمبا بحری اڈے پر ایک نئے حفاظتی جہاز کا اضافہ ہو گیا ہے۔ انڈین نیوی کے اس نئے جہاز کا نام آئی این ایس تِلّانگ چانگ ہے۔انڈین نیوی کرناٹکا یونٹ کے وائس ایڈمیرل گریش لوتھرا کے ہاتھوں اس جہاز کو انڈین نیوی کے سپرد کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy