Wed, 15 May 2024 11:56:51
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج اتر پردیش کے مہاراج گنج میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Wed, 15 May 2024 11:41:56
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔
View more
Wed, 15 May 2024 11:36:20
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے امیٹھی میں پارٹی امیدوار کشوری لال شرما کی حمایت میں آج ایک بار پھر زوردار انتخابی تشہیر کی۔ انھوں نے ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیٹھی سے راہل گاندھی کے ہارنے کے بعد یہاں کے سبھی ترقیاتی کام ختم ہو گئے ہیں۔
View more
Wed, 15 May 2024 11:29:03
شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے وارانسی پارلیمانی سیٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی نامزدگی اور ان کی جانب سے کئے گئے روڈ شو پر طنز کیا۔ انہوں نے اسے وزیر اعظم کی 'آخری نامزدگی' قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کسی بڑے لیڈر کی الوداع ہوتی ہے تو بڑی تعداد میں لوگ اس میں شریک ہوتے ہیں۔
View more
Wed, 15 May 2024 11:16:18
مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے خلاف اب ایک رقاصہ نے چھیڑ چھاڑ کا سنگین الزام عائد کیا ہے جس کے ساتھ ہی گورنر کی مشکلات بڑھتی نظر آرہی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق رقاصہ نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے کہ کچھ ماہ قبل وہ ایک مشہور موسیقار کے ذریعہ کولکاتا کے راج بھون گئی تھی۔ اس کے بعد ان کی گورنر سے بات چیت شروع ہو گئی۔ رقاصہ نے گورنر کے سامنے اپنے مسائل رکھے اور پھر انھوں نے اس
View more
Wed, 15 May 2024 11:11:39
بھیما-کوریگاؤں تشدد معاملے میں سپریم کورٹ نے سماجی کارکن گوتم نولکھا کو ضمانت پر رِہا کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے گوتم نولکھا کی عمر کو توجہ میں رکھتے ہوئے اور کیس میں جاری ٹرائل کے جلد پورا نہ ہونے کو پیش نظر رکھتے ہوئے گوتم نولکھا کو ضمانت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے میں دیگر ملزمین کو بھی ضمانت دی جا چکی ہے۔
View more
Wed, 15 May 2024 11:08:31
ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گرمی اپنے جوہر دکھانے کے لئے تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے دہلی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے اور گرمی کی لہر جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حال ہی میں کبھی بادل، تیز ہواؤں اور کبھی بوندا باندی نے دہلی میں موسم کو معتدل بنا دیا تھا لیکن اب شدید گرمی شروع ہونے والی ہے۔
View more
Wed, 15 May 2024 11:04:44
سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں تین ماہ سے زیادہ وقت سے عدالتی حراست میں جیل میں بند سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ہائی کورٹ کے 3 مئی کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔
View more
Tue, 14 May 2024 09:44:21
ممبئی میں پیر دوپہر گردو غبار کے طوفان کے نتیجے میں سو فٹ لمبا بورڈ/ ہورڈنگ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج منگل صبح بورڈ کے نیچے ملبے سے مزید پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں ، جہاں سو سے زائد لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy