Sat, 18 Mar 2017 11:25:07
مشرقی افغانستان کے صوبے خوست میں ایک فوجی اڈے پر کیے جانے والے ایک خود کْش کار بم حملے میں ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
View more
Sat, 18 Mar 2017 11:23:09
برطانوی حکومت نے بریگزٹ سے پہلے سکاٹ لینڈ کی آزادی کے لیے ریفرینڈم کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے جبکہ وزیراعظم ٹریزا مے کا کہنا ہے کہ ’ابھی یہ وقت نہیں ہے۔‘
View more
Sat, 18 Mar 2017 11:19:11
ایک شامی مسجد پر بمباری میں کم از کم بیالیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ امریکی فوج نے شمالی شام میں ایک فضائی حملہ کرنے کا تو اعتراف کیا ہے تاہم اْس کا کہنا ہے کہ جانتے بوجھتے کسی مسجد کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
View more
Sat, 18 Mar 2017 11:12:54
ترکی کے وزیر خارجہ مولود اوغلو نے متنبہ کیا ہے کہ ہالینڈ میں مارک روٹے کے دوبارہ منتخب ہونے کے نتیجے میں یورپ میں مذہبی لڑایاں چھڑ سکتی ہیں۔اوغلو نے کہا ہے کہ روٹے اور ہارنے والے دائیں بازو کے امیدوار گیرت وائلڈرز میں کوئی ''فرق نہیں، جنھیں اْنھوں نے فسطائی قرار دیا۔
View more
Sat, 18 Mar 2017 11:05:15
امریکا کے دورے کے دوران سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پینٹا گون میں اپنے امریکی ہم منصب جیمز میٹس اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔
View more
Sat, 18 Mar 2017 11:02:23
شام کے جنگ سے تباہ حال شہر حلب میں روسی فوج کے جنگی طیاروں نے ایک مسجد میں نماز ادا کرنے والے مسلمانوں پر قیامت ڈھا دی جس کے نتیجے میں دسیوں نمازی شہید اور زخمی ہوگئے۔
View more
Sat, 18 Mar 2017 10:53:08
وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے اس بار ریاستی عوام کے تمام طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین بجٹ پیش کیاگیا ہے، لیکن بی جے پی یہ نہیں چاہتی کہ اس بجٹ کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچیں۔
View more
Sat, 18 Mar 2017 10:50:12
رکن کونسل گووند راج کے گھر سے ضبط شدہ مبینہ ڈائری کے معاملے پر اسمبلی میں بحث کی اجازت دینے سے اسپیکر کے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کہاکہ اپنے اس فیصلے سے اسپیکر اراکین کی حق تلفی کی کوشش کررہے ہیں۔
View more
Sat, 18 Mar 2017 10:46:22
کانگریس اعلیٰ کمان کو ریاستی وزراء کی طرف سے عطیہ دئے جانے کے متعلق ڈائری پر اسمبلی میں بحث کے مطالبے کو لے کر آج بھی بی جے پی نے ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy