ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    گرمیہر کیس: سکھوں کی ناراضگی کے بعدآر ایس ایس نے پلہ جھاڑا،خواتین کی عزت ووقارپرزور

    گرمیہر کیس: سکھوں کی ناراضگی کے بعدآر ایس ایس نے پلہ جھاڑا،خواتین کی عزت ووقارپرزور

    Sat, 04 Mar 2017 00:10:10 
    دہلی یونیورسٹی میں طالبہ گرمیہر کور کو دھمکی ملنے کے معاملے میں سکھوں کی طرف سے بی جے پی کی اسٹوڈنٹ ونگ کے خلاف زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے اسے دیکھتے ہوئے آر ایس ایس نے جمعہ کو دھمکی دینے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرکے اپنا نظریہ صاف کر نے کی کو شش کی۔ سنگھ نے صاف کہاہے کہ معاملے کی جانچ ہونی چاہئے اورمجرم کسی بھی تنظیم کا ہو، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
    دہلی کے تہاڑجیل میں جھڑپ ، 17 قیدی زخمی

    دہلی کے تہاڑجیل میں جھڑپ ، 17 قیدی زخمی

    Fri, 03 Mar 2017 23:59:50 
     سخت سیکورٹی والے تہاڑ جیل میں جھڑپ میں17 قیدی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے آج یہ معلومات دیں۔یہ واقعہ کل دیر رات ہوئی جب جیل کے ایک خصوصی سیکورٹی وارڈ میں رکھے گئے قیدیوں کے درمیان مبینہ طور پر جھڑپ ہوئی اور انہوں نے کچھ دھاردار ہتھیار سے ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔
    ریاستی حکومت پر بی جے پی کے الزامات جھوٹ کا پلندہ: جارج

    ریاستی حکومت پر بی جے پی کے الزامات جھوٹ کا پلندہ: جارج

    Fri, 03 Mar 2017 23:46:12 
    ریاستی وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے کہا کہ ریاستی حکومت نے متنازعہ اسٹیل برڈج پراجکٹ کو اب چونکہ منسوخ کردیا ہے، اسی لئے اس سلسلے میں کسی بھی حلقہ بشمول بی جے پی سے کسی طرح کا اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
    سنئیر کانگریس لیڈر ایس ایم کرشنا کے بعد کمار بنگارپا نے بھی کیا کانگریس کو خیر باد

    سنئیر کانگریس لیڈر ایس ایم کرشنا کے بعد کمار بنگارپا نے بھی کیا کانگریس کو خیر باد

    Fri, 03 Mar 2017 23:27:35 
    سینئر کانگریس لیڈران ایس ایم کرشنا اور بی سرینواس پرساد کی طرف سے پارٹی کو خیر باد کہنے کے بعد آج نوجوان کانگریس لیڈروں میں شمار کئے جانے والے سابق وزیر کمار بنگارپا نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی۔
    ڈیموکریٹس کی طرف سے ٹرمپ کے خطاب پر ردعمل

    ڈیموکریٹس کی طرف سے ٹرمپ کے خطاب پر ردعمل

    Thu, 02 Mar 2017 12:34:39 
    امریکہ کی ریاست کنٹکی کے سابق گورنر اسٹیو بسہیر کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے لوگوں کی مدد کرنے کے اپنے عزم پرقائم نہیں ہیں جو اپنی گزر اوقات کے لیے کوشاں" ہیں، اور قومی سلامتی سے متعلق صدر کے عزم کی بھی "آزمائش ہو رہی ہے۔
    پناہ کی درخواست مسترد، تو روٹی اور مکان بھی نہیں ملے گا

    پناہ کی درخواست مسترد، تو روٹی اور مکان بھی نہیں ملے گا

    Thu, 02 Mar 2017 12:31:12 
    آسٹریاحکومت نے ایک ایسے نئے قانون کے مسودے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت حکام کو یہ اختیارہو گا کہ وہ ایسے افرادکو، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکیں ہیں، کو خوراک اور رہائش جیسی سہولیات کی فراہمی روک سکیں گے۔
    امریکی فوجی کی بیوہ کے آنسوؤں نے کانگریس کو ہِلا دیا

    امریکی فوجی کی بیوہ کے آنسوؤں نے کانگریس کو ہِلا دیا

    Thu, 02 Mar 2017 12:29:16 
    گزشتہ ماہ یمن کے صوبے البیضاء میں امریکی فوجی کارروائی ابھی تک موضوع بحث بںی ہوئی ہے بالخصوص اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
    موصل: شہر سے باہر نکلنے کا آخری مرکزی راستہ بھی منقطع

    موصل: شہر سے باہر نکلنے کا آخری مرکزی راستہ بھی منقطع

    Thu, 02 Mar 2017 12:23:31 
    عراق میں ایک فوجی کمانڈر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ عراقی فوج نے داعش تنظیم کے گڑھ موصل سے باہر نکلنے کے آخری مرکزی راستے کو بھی منقطع کر دیا ہے اور شمال مغرب سے شہر پہنچنے کے راستوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
    انڈونیشیا: سعودی فرماں روا کے سرکاری دورے کا آغاز

    انڈونیشیا: سعودی فرماں روا کے سرکاری دورے کا آغاز

    Thu, 02 Mar 2017 12:21:46 
    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بدھ کے روز سرکاری دورے پرانڈونیشیا پہنچے ہیں۔سعودی سرکاری نیوزایجنسیSPA کے مطابق دارالحکومت جکارتہ کے حلیم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے سعودی فرماں رواکا استقبال کیا۔