Sun, 26 May 2024 17:21:48
مئی ختم ہونے کو ہے، جیشٹھ کا مہینہ شروع ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی گرمی بھی بدترین سطح پر پہنچ رہی ہے۔ راجستھان میں شدید گرمی دیکھی جارہی ہے جہاں پارہ 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔
View more
Sun, 26 May 2024 17:14:25
سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے اور کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا ایک مبینہ جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں۔ وہ 27 اپریل سے بیرون ملک ہیں۔ اب ان کاپاسپورٹ جلد ہی منسوخ ہو سکتا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہ اطلاع دی۔
View more
Sun, 26 May 2024 17:06:50
الیکشن کمیشن نے آج لوک سبھا انتخابات کے پہلے پانچ مرحلوں کے دوران ہر پارلیمانی حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی قطعی تعداد جاری کی۔ اگرچہ پول ریگولیٹر نے پہلے تمام پانچ مرحلوں کیلئے ووٹر ٹرن آؤٹ کے حتمی فیصد جاری کئے تھے لیکن اس نے ہر حلقے میں ووٹ ڈالنے والے ووٹرز کی اصل تعداد کی وضاحت نہیں کی تھی۔
View more
Sun, 26 May 2024 17:02:26
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت ملک کی 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، ہریانہ، دہلی، اڈیشہ اور جموں و کشمیر کی 58 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ہفتہ کو ووٹنگ ہوئی ہے۔ دوپہر پانچ بجے تک ان تمام لوک سبھا سیٹوں پر مجموعی طور پر 58 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔
View more
Sun, 26 May 2024 13:03:38
ہوناور تعلقہ کے ہلدی پور میں نیشنل ہائی وے 66 پر بائک اور بس کے درمیان کی ٹکر کی وجہ سے بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔
View more
Sun, 26 May 2024 12:57:46
ہاسن کے مضافات ایچنہلّی کے قریب آج علی الصبح پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں کار میں سوار ایک بچی سمیت 6 افراد موت کا شکار ہوگئے ۔
View more
Sun, 26 May 2024 12:40:00
برسہا برس سے بھٹکل کے عوام کو بجلی کی آنکھ مچولی راحت دلانے کے اقدامات کا اطمینان بخش نتیجہ اب تک نہیں نکلا ہے ۔ عام دنوں کے علاوہ برسات کا موسم میں ذرا سی ہوا اور بارش کے ساتھ بجلی کا غائب ہونا، کبھی کم اور کبھی تیز بجلی کی سپلائی کی وجہ سے گھروں کے ساز و سامان کا نقصان یہاں کی زندگی کا معمول بن گیا ہے ۔
View more
Sat, 25 May 2024 17:43:38
داونگیرے کے چیناگیری شہر میں پولیس کی حراست میں ایک نوجوان کی موت واقع ہونے کے بعد لوگوں نے پرتشدد مظاہرہ کیا اور پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا ۔ پتھراو کی وجہ سے پانچ پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی 11 پولیس اہلکاورں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔
View more
Sat, 25 May 2024 17:35:59
انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے بینک کھاتوں سے بڑی بڑی رقمیں اڑانے والے دھوکہ بازوں نے وہاٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کے بینک کھاتوں سے رقم اڑانے کا نیا طریقہ شروع کیا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے اندرسداپور کے دو افراد اس کا شکار ہوئے ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy