Thu, 05 Oct 2017 13:17:56
ہندوستان کے جارح بلے باز وریندر سہواگ، پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا اگرچہ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہوں لیکن یو اے ای میں شروع ہونے والی ٹی -10لیگ میں ناظرین کو ایک مرتبہ پھر ان کا جلوہ دیکھنے کو ملے گا۔
View more
Thu, 05 Oct 2017 12:42:27
الال پولیس اسٹیشن کے حدود میں موکاچیری کے پاس مسجد میں نماز ادا کرکے باہر نکلتے وقت چند نامعلوم نقاب پوشوں کے حملے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرے کوزخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ کی طرف سے یہ پرانی دشمنی کا بدلہ چکانے کی واردات ہے۔
View more
Thu, 05 Oct 2017 12:20:46
الگ مذہب کا درجہ حاصل کرنے کی جدوجہد کررہے لنگایت طبقہ کو شنی کی نسل کہنے پر اس طبقہ کے قائدین نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر سخت ناراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سستی شہرت کی خاطر آر ایس ایس نے یہ بیان جاری کیا ہے۔
View more
Thu, 05 Oct 2017 12:09:29
ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رہیم سنگھ کو دو سادھویوں کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں قصور وار ٹھہرائے جانے کے بعد تشدد بھڑکانے کی ملزمہ ہنی پریت انساں کو پنچ کولہ کی ایک عدالت نے آج چھ دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا۔
View more
Thu, 05 Oct 2017 12:03:27
ضلع کے بڈگاو تھانے میں ایک کسان نے مبینہ طور قرض کے دباؤ میں خود کشی کر لی۔واضح ہوکہ یوگی حکومت کسانوں کے قرض معاف کردینے کادعویٰ بھی کررہی ہے ۔
View more
Thu, 05 Oct 2017 11:58:35
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے6 لاکھ روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس باردودوہزار روپے کے جو نقلی نوٹ پکڑے گئے ہیں، وہ باقاعدہ کسی جگہ چھاپے گئے ہیں۔
View more
Thu, 05 Oct 2017 11:51:35
اورنگ آبادکے حمایت باغ انکاونٹر کیس میں خصوصی عدالت نے فیصلہ صادر کردیا ہے۔ عدالت نے چاروں مسلم ملزمان پرسے یو اے پی اے ایکٹ کو ہٹا دیا ساتھ ہی دہشت گردی کے الزام کو بھی خارج کر دیا ہے۔
View more
Thu, 05 Oct 2017 11:46:41
جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب چوکیوں اور دیہات میں پاکستان نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مارٹر داغے جس سے اس واقعہ میں کم از کم تین جوان زخمی ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy