Wed, 22 Nov 2017 16:38:46
نائیجیریا کی ریاست اداماوا کے شمال مشرقی علاقے موبی میں ایک مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 50 افرادشہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا ایک خودکش حملہ آور نے نماز فجر کے دوران خودکو دھماکے سے اڑالیا ۔
View more
Wed, 22 Nov 2017 16:32:14
زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے 37 برس تک اقتدار میں رہنے کے بعد مستعفی ہوگئے۔وہ اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع ہوتے ہی اقتدار سے علیحدہ ہوگے۔
View more
Wed, 22 Nov 2017 16:20:15
منگلوروسٹی کارپوریشن کی طرف سے شہری حدود میں کچرانکاسی کا ٹھیکہ جس کمپنی کو دیا گیا ہے اس کے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہ کیے جانے پر شہر سے کچرا اٹھا لے جانے والوں نے ہنگامی ہڑتال کردی۔جس سے شہر میں کچرا نکاسی کاعمل مکمل طور پر تھم گیا اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگنا شروع ہوگیا۔
View more
Wed, 22 Nov 2017 16:14:41
منگلورو سے بنگلورو کی طرف جانے والی ایک سلیپر کوچ بس میں آدھی رات کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے بس چل کر خاک ہوگئی مگر ڈرائیور کی مستعدی اور بروقت کارروائی کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
View more
Wed, 22 Nov 2017 12:21:21
بزرگ سماجی کارکن انا ہزارے نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت پر بدعنوانی روکنے میں ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے عوامی سطح پر بدعنوانی مخالف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے عوام سے شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔
View more
Wed, 22 Nov 2017 12:07:19
گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ تقسیم کے بعد مچے گھمسان کے منظر نامے میں پارٹی کے قومی صدر امت شاہ اور گجرات کی سابق وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کے درمیان اندرونی اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔
View more
Wed, 22 Nov 2017 11:54:42
سپریم کورٹ نے یوپی کی یوگی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے تاج محل کے ارد گرد ملٹی لیول پارکنگ بنانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
View more
Wed, 22 Nov 2017 11:46:20
ڈینگو سے متاثر سات سالہ بچی کے والدین اس وقت حیران ہوگئے جب ڈاکٹروں نے انہیں اپنی بیٹی کے علاج کے لئے 18 لاکھ روپے کا بل تھما دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy