Mon, 12 Mar 2018 20:59:51
این پی پی پارٹی سے بی جے پی میں شامل ہوئے قبائلی رہنما اور رکن اسمبلی کروڈی مینا، راجیہ سبھا کے ایم پی بھوپندر یادو اور ویووردو لیڈر مدن لال سینی نے آج بی جے پی امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کی دو انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کی۔
View more
Mon, 12 Mar 2018 20:57:24
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2018-19 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں، کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیکس کے لیے ریگولر پروگرامس میں داخلے جاری ہیں۔ انٹرنس کے ذریعہ داخلہ کے کورسز کی آخری تاریخ 26 مارچ ہے۔
View more
Mon, 12 Mar 2018 20:55:51
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر نہ ریش اگروال آج بی جے پی میں شامل ہو گئے۔نئی دہلی میں مرکزی وزیر پیوش گوئل نے انہیں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کی رکنیت دلوائی۔
View more
Mon, 12 Mar 2018 20:49:47
سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو اور ای ڈی کو ہدایت دی کہ ٹو جی اسپیکٹرم معاملے اور اس سے متعلق دوسرے معاملات کی تفتیش چھ ماہ کے اندر مکمل کی جائے۔
View more
Mon, 12 Mar 2018 20:33:40
اتر پردیش میں راجیہ سبھا انتخابات دلچسپ ہو گئے ہیں۔دس سیٹوں کے لئے ہو رہے انتخابات میں بی جے پی نے 10 امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔
View more
Mon, 12 Mar 2018 20:26:39
ممبئی پولیس ناسک سے چھ دن میں 180کلو میٹر کی دوری طے کر کے یہاں آزاد میدان میں جمع ہوئے کسانوں ریلی کے پیش نظر قانون و نظام کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑ رہی ہے
View more
Mon, 12 Mar 2018 20:25:22
بابری مسجد ملکیت تنازعہ کی سماعت ۱۴؍ مارچ سے ایک بار پھر سپریم کورٹ آف انڈیا کی تین رکنی بینچ کے سامنے شروع ہورہی ہے اور اس تعلق سے اس معاملے کی اہم فریق جمعیۃ علماء ہند نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اس کے وکلاء حتمی بحث کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ یہ اطلاع آج جمعیۃ علماء (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اخبارنویسوں کو دی۔
View more
Mon, 12 Mar 2018 20:12:15
سال 2009 میں منگلوو کے ایک پَب میں پارٹی منانے میں مشغول نوجوان لڑکے لڑکیوں پرزعفرانی بریگیڈ کی طر ف سے بدنام زمانہ حملہ جو ہواتھا، اس کے تمام ملزمین کو ناکافی ثبوت کی وجہ سے عدالت نے بری کردیا ہے۔
View more
Mon, 12 Mar 2018 19:51:44
اسمبلی انتخابی مہم کے پس منظر میں مارچ کے تیسرے ہفتے میں کانگریس صدر راہل گاندھی ضلع شمالی کینرا کا دورہ کرنے کی امید جتائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے استقبال اور دورے کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے لئے پارٹی کی طرف سے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy