Sat, 14 Apr 2018 12:52:04
اقوام متحدہ میں روسی سفیر وسیلی نیبنزیا کا کہنا ہے کہ "اولین ترجیح جنگ کے خطرے کو ٹالنا ہے"۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے بعد کہی۔امریکا اور روس کے درمیان جنگ چھڑنے کے امکان سے متعلق روسی مندوب کا کہنا تھا کہ "ہم کسی بھی چیز کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے۔
View more
Sat, 14 Apr 2018 12:49:36
برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے ایک اعلان کے مطابق تھیریسا مے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے کے لیے بین الاقوامی ردّ عمل کی ضرورت پر اتفاق رائے ہوا ہے۔
View more
Sat, 14 Apr 2018 12:45:15
الیکشن کمیشن نے آفس آف پرافٹ ( فائدہ کا عہدہ ) معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کی زبانی سماعت کے لیے 17 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کو بھیجے مکتوب میں کہا ہے کہ وہ 17 مئی کو دوپہر 3 بجے خود پیش ہو کر اپنا موقف رکھیں یا پھر اپنے وکیل کو بھیجیں۔
View more
Sat, 14 Apr 2018 12:39:48
8 سالہ آصفہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ نے پوری انسانیت کو شرمسار کردیاہے اور یہ تصور کرنا محال ہورہاہے کہ ایک بچی کے ساتھ کیا اس طرح کی بھی حرکت کی جاسکتی ہے ،
View more
Sat, 14 Apr 2018 12:34:44
انڈین مجاہدین (گجرات ) مقدمہ میں ماخوذ گذشتہ ۹؍ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقیددو مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت عمل میں آئی
View more
Sat, 14 Apr 2018 12:28:35
بہبود و ترقیات برائے خواتین و اطفال کی وزیر مینکا گاندھی نے جنسی جرائم سے متعلق بچوں کے تحفظ ایکٹ (پوکسو) میں ترمیم کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا کے لئے حکومت قانون لائے گی۔
View more
Sat, 14 Apr 2018 12:26:50
نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کٹھوعہ میں جنوری کے اوائل میں پیش آئے دل دہلانے والے آٹھ سالہ کمسن بچی آصفہ بانو کے عصمت دری اور قتل واقعہ پر اپنی خاموشی توڑ دیں۔
View more
Sat, 14 Apr 2018 12:24:05
جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی حکومت ایک نیا قانون لائے گی جس میں معصوم بچوں کی عصمت دری میں ملوث افراد کے لئے موت کی سزا لازمی ہوگی۔ تاکہ معصوم بچی کے بعد کوئی دوسری بچی درندگی کا شکار نہ بنے اور یہ اس نوعیت کا آخری واقعہ ہو۔
View more
Sat, 14 Apr 2018 12:18:07
دہلی ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر کے کٹھوا ضلع میں اجتماعی عصمت دری کے بعد مار دی گئی آٹھ سالہ بچی کی شناخت ظاہر کرنے کے معاملے میں آج بہت سے ذرائع ابلاغ ہاؤسوں کو نوٹس جاری کئے۔ساتھ ہی کہا کہ آگے سے کسی خبر میں بچی کی شناخت ظاہر نہیں کی جانی چاہئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy