Mon, 23 Apr 2018 12:41:10
حیدرآباد میں منعقدہ پارٹی کی 22ویں کانگریس میں سیتارا م یچوری کو سی پی ایم کے جنرل سکریٹری کے طورپر دوسری معیاد کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ پارٹی کی نئی سنٹرل کمیٹی نے بہ اتفاق رائے ان کا اس اعلی عہدہ کیلئے دوسری معیاد کے لئے انتخاب کیا ۔
View more
Mon, 23 Apr 2018 12:38:07
اجتماعی آبروریزی کے ساتھ ہی متاثرہ کے والد کا جیل میں قتل کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی اور پانچ ساتھیوں کی آج سی بی آئی ریمانڈ ختم ہو گئی۔
View more
Mon, 23 Apr 2018 12:26:24
صدر رام ناتھ کووند نے پوکسو ایکٹ میں ترمیم لانے والے آرڈیننس پر دستخط کر دئے ہیں۔اب پوکسو ایکٹ میں نئی تبدیلی آنے والی ہے۔صدر رام ناتھ کووند کی منظوری ملنے کے بعد اب 12 سال سے کم عمر کی لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے والے شخص کو پھانسی کی سزا دی جائے گی۔
View more
Mon, 23 Apr 2018 12:22:40
پچھلے کچھ دنوں سے بدلتے ہوئے موسم اور بحیرۂ عرب میں ہوا کے گھٹتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے 22اپریل کی دوپہر سے ہی سمندر کی لہروں میں اچانک غیر معمولی اچھال پیدا ہوگیا جس سے ساحلی علاقوں میں سُنامی جیسی خوف و دہشت کا عالم دکھائی دیا۔
View more
Mon, 23 Apr 2018 12:10:39
کافی وقت سے باغیانہ تیور دکھانے کے بعد آخر کار یشونت سنہا نے بی جے پی چھوڑ دیا۔جس پر بہار سے پارٹی کے ایم پی گوپال نارائن سنگھ نے ان پر نشانہ لگایا ہے۔
View more
Mon, 23 Apr 2018 11:59:00
اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک 13 سال کی بچی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ۔ اس بچی کو مبینہ طور پر ڈاکٹر نے تین دنوں تک اپنی کلینک پر یرغمال بناکر رکھا تھا ۔
View more
Mon, 23 Apr 2018 11:56:25
مہاراشٹر کے گڈ چرولی میں سیکورٹی فورسیز کو نکسلیوں کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے۔ گڈھ چرولی کے کسن پور علاقہ میں سیکورٹی فورسیز نے 14 نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔
View more
Mon, 23 Apr 2018 11:31:11
کرناٹک میں12مئی کوہونے والے اسمبلی انتخاب کے بعدحکومت بنانے کی کوشش میں مصروف بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)کوآج اس وقت بڑاجھٹکالگا جب اس کے سینئرلیڈر بیلورگوپال کرشن کانگریس میں شامل ہوگئے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy