Sun, 20 May 2018 13:34:00
نیشنل ہائی وے 75پر ٹول ناکے کے قریب پیش آنے والے حادثے میں ایک ٹپر ٹرک نے موٹر بائک کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص شدیدزخمی ہوگیا اور اس کی حالت بہت ہی نازک بتائی جارہی ہے۔
View more
Sun, 20 May 2018 13:31:43
کمباشی بس اسٹانڈ کے قریب واقع ایک تاجر کے گھر میں داخل ہوکر چوروں نے6لاکھ روپے کے زیورات اورنقدی پر ہاتھ صاف کردیا۔
View more
Sun, 20 May 2018 13:29:25
گاندھی نگر میں ایک شراب کے نشے میں دھت ڈرائیور نے دو مقامات پر گاڑیوں کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق کیرالہ کا رہنے والا ساجو کمارنشے کی حالت میں جیپ ڈرائیو کرتے ہوئے منگلورو سے موڈبیدری کی طر ف آرہا تھا۔
View more
Sun, 20 May 2018 13:03:16
مصدقہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر سنٹرل کرائم برانچ کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو منگلورو میں گرفتار کیا اور ان کے پاس موجود گانجہ ضبط کرلیا ہے۔
View more
Sun, 20 May 2018 13:00:00
دو دن کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی طرف سے استعفیٰ دئے جانے کے بعدریاست کے مختلف مقامات پر جے ڈی ایس اور کانگریس کے کارکنان نے جشن منایا۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پرمنائے جارہے جشن کے دوران وٹلا کے کیلنجا نامی مقام پر بی جے پی اور کانگریس حامیوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں دونوں پارٹیوں کے دو دو حامی زخمی ہوگئے۔
View more
Sun, 20 May 2018 12:55:12
راجندر سنگھ کو آج ہاکی انڈیا کا صدر مقرر کردیا گیا جو مریما کوشی کی جگہ لیں گے۔مریما نے کل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ہاکی انڈیا کے سینئر نائب صدر راجندر آج سے بطور صدر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
View more
Sun, 20 May 2018 12:52:44
نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے آخری آٹھ میں دلچسپ مقابلوں میں جیت سے اطالوی اوپن کے سیمی فائنل میں داخل ہوئے، جہاں ان کا مقابلہ ایک دوسرے سے ہو گا۔
View more
Sun, 20 May 2018 12:50:43
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مشتبہ بولنگ ایکشن پر ان کے تبصرے کے بارے میں جواب مانگا ہے۔
View more
Sun, 20 May 2018 12:48:06
ہندوستان کے دیپک جوشی کو ایف آئی ایچ نیو ٹیلنٹ امپائروں کی فہرست (بیرونی ہاکی)میں شامل کیا گیا۔بین الاقوامی ہاکی فیڈرسن نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy