Thu, 31 May 2018 13:27:46
اسمبلی ضمنی انتخابات میں جوکی ہاٹ سیٹ پراین ڈی اے کی کراری ہارہوئی ہے۔راشٹریہ جنتادل(آرجے ڈی) امیدوارشاہنوازعالم ن ے 41ہزار224 ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔
View more
Thu, 31 May 2018 12:56:19
امریکی وزارت خارجہ نے منگل کے روز بین الاقوامی مذہبی آزادی پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں 2017 کے دوران ہندو نیشنلسٹ گروپ کے تشدد کے سبب اقلیتی طبقہ نے خود کو انتہائی غیر محفوظ محسوس کیا۔
View more
Thu, 31 May 2018 12:49:39
بینک ملازمین کی ملک گیر ہڑتال کے سبب کرناٹک میں بینکنگ خدمات بری طرح متاثر رہیں اور صارفین کو رقم نکالنے کے لئے ایک اے ٹی ایم سے دوسرے اے ٹی ایم تک جانا پڑا۔ مختلف عوامی شعبے کے بینکس کے ملازمین اور بینکنگ اسوسی ایشنس کے ارکان نے شہر میں احتجاج اور احتجاجی مارچ نکالا ۔
View more
Thu, 31 May 2018 12:42:03
جرمنی میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایرانی پناہ گزین نے خود کو آگ لگا لی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے جنوب مغربی شہر گوئپنگن میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر 35 سالہ ایرانی مہاجر نے انتظامی دفتر کی گیلری میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔
View more
Thu, 31 May 2018 12:39:15
اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی محصور بندرگاہ کی ناکہ بندی توڑنے والی فلسطینی کشتی کو قبضے میں کرکے 25 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی محصور پٹی کے محاصرے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے،
View more
Thu, 31 May 2018 12:32:51
یمن تنازعے کے حوالے سے ایران اور یورپی طاقتوں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تہران حکومت نے کسی ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی حمایت کرنے کا یقین دلایا ہے۔
View more
Thu, 31 May 2018 12:30:36
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ چین کی 50 ارب ڈالر مالیت کی ایسی مصنوعات پر 25 فی صد ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جن میں صنعتی اہمیت کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
View more
Thu, 31 May 2018 12:25:33
وائٹ ہاؤس نے شمالی کوریا کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے دورہ امریکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس دورے کے دوران وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو مہمان رہنما سے مذاکرات کریں گے۔
View more
Thu, 31 May 2018 12:21:32
بلجیم کے شہر لیڑ میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے جن میں دو پولیس افسران اور ایک حملہ آور شامل ہے۔بلجیم ریڈیو اور ٹیلی وژن کی فرانسیسی زبان کی ویب سائٹ نے منگل کے روز بتایا کہ ملک کے مشرقی شہر لیڑ کے وسطی حصّے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہل کاروں کو ہلاک کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy