Wed, 20 Jun 2018 21:04:38
کل جمعرات 21 جون کو تعلقہ کے مرڈیشور آر این شٹی ریسڈینٹیل میں عالمی یوم یوگا منایا جائے گا اس بات کی اطلاع مرڈیشور یوگا سمیتی کے صدر منجپا نائک نے دی ہے۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پروگرام صبح چھ بجے شروع ہوکر 7:30 تک جاری رہے گا۔
View more
Wed, 20 Jun 2018 18:01:25
کرناٹکا انفارمیشن کمیشن بنگلور کی ہدایت پر معروف آر ٹی آئی کارکن اور اے پی سی آر کے ریاستی کوآرڈی نیٹر شیخ شفیع احمد نے تعلقہ آفسر اسماعیل صاب کے ساتھ جب ایک شادی محل کا جائزہ لینے پہنچے تو اُنہیں حیرت کا ایک جھٹکا لگا کیونکہ وہاں کوئی محل موجود نہیں تھا بلکہ ایک ڈھانچہ کھڑا کیا گیا تھا۔
View more
Wed, 20 Jun 2018 17:27:44
ضلع بیلگام کے رام دُرگ تعلقہ کے لکنائکن کوپّا کے ایک پرائمری اسکول میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد اسکول کے 60 بچے بیمار پڑ گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ واردات بدھ کی دوپہر کو پیش آئی ہے۔
View more
Wed, 20 Jun 2018 14:40:28
جموں کشمیر میں محبوبہ سرکار گرنے کے بعد بدھ کو گورنر این بوہرانے ریاست کی کمان سنبھال لی ہے کشمیر میں اس کے ساتھ ہی انتظامی ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔
View more
Wed, 20 Jun 2018 14:10:27
سرکاری کے ایس آر ٹی سی بس نے ایک راہ گیر کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں راہ گیر شدید زخمی ہوگیا، جسے مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔ حادثہ تعلقہ کے بیٹکولی دیہات میں بدھ کی صبح پیش آیا۔
View more
Wed, 20 Jun 2018 13:23:39
یہاں جوئیڈا کے قریب گوا۔ انموڈ سرحد پر واقع پولس چیک پوسٹ پر آج بدھ صبح محکمہ محصولات (ایکسائز) کے آفسران نے ایک لاری پر چھاپہ مارا اور اُس میں سے ایک لاکھ سے زائد مالیت کی گوا کی شراب برآمد کی جسے دوسرے سامانوں کےدرمیان چھپا کر غیرقانونی طور پر حیدرآباد لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
View more
Wed, 20 Jun 2018 12:46:08
یہاں سے قریب 50 کلو میٹر دور بنٹوال تعلقہ کے ویٹھل میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں ایک 18سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت محمد صفوان کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 20 Jun 2018 12:11:26
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے 6 وکٹ پر481 رنز بنا کر کئی ریکارڈز پاش پاش کردیے، یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بڑے مجموعے کا نیا ریکارڈ شمار ہوگا، اس سے قبل پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 444 رنز کا عالمی ریکارڈ بھی انگلینڈ کے قبضے میں ہی تھا تاہم انگلش ٹیم نے اسے اب مزید بہتر کرلیا ہے۔
View more
Wed, 20 Jun 2018 11:51:22
اُڈپی چیفسیویل جج اینڈ چیف میجسٹریٹ فرسٹ کلاس عدالت نے ایک ٹمپو ڈرائیور پر بائک کو ٹکر دے کر فرار ہونے کے جرم میں 2500 روپیہ جرمانہ عائد کیا ہے اور رقم نہ بھرنے کی صورت میں اُسے چھ ماہ کی جیل کی سزا سنائی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy