Sun, 22 Jul 2018 12:01:25
بروز جمعہ میسور کے راماجوجا روڈ پر واقع راجیندرا کلامندر میں میسور ضلع صحافیوں کے زیر اہتمام منعقدہ یوم صحافت کے موقع پر میسور کے صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم شری جی ٹی دیوے گوڈا نے کہا کہ سماج میں پائی جانے والی غلطیوں کو سدھارنے میں صحافی ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔
View more
Sun, 22 Jul 2018 11:57:07
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے راجستھان کے الور میں پیش آئے موب لنچنگ کے تازہ واقعہ پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس واقعہ کو لے کر مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔
View more
Sun, 22 Jul 2018 11:53:34
ودھان سودھا میں اپوزیشن لیڈر بی ایس ایڈی یورپا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کی قرضہ معافی سے ریاست کی معیشت پر بوجھ پڑاتھا، اسے وزیراعلیٰ کمار سوامی کی جانب سے بھی جاری رکھے جانے کے سبب ریاست کی مالی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 22 Jul 2018 11:34:58
جی ایس ٹی کی28ویں بیٹھک ہوئی جس میں کئی اہم اشیاء پر جی ایس ٹی شرحیں گھٹائی گئی ہیں۔ جی ایس ٹی کونسل نے آج بڑا فیصلہ کیاہے جس کے تحت گھریلو استعمال کی اشیاء پر عائد 28فیصد ٹیکس کو گھٹایاگیاہے۔
View more
Sun, 22 Jul 2018 11:08:37
منگلورو ایر پورٹ سے کل سنیچر شام عازمین حج کا پہلا قافلہ راست مدینہ منورہ روانہ ہوگیا تھا جو 144عازمین پر مشتمل تھا۔ اتنے ہی عازمین کا دوسرا قافلہ آج اتوار صبح10:15بجے روانہ ہوا۔آخری قافلہ کل بروز پیر23؍جولائی کو سہ پہر تین بجے روانہ ہوگا۔
View more
Sat, 21 Jul 2018 23:39:06
الور میں ہوئے ماب لنچنگ واقعہ پر اپنی سخت برہمی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ یہ قتل نہیں حیوانیت اور درندگی کی انتہاہے
View more
Sat, 21 Jul 2018 23:35:43
مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے ہفتہ کوکہاہے کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکراں کے ساتھ بات چیت کی کہانی گڑھ کر بین الاقوامی سطح پر اپنی ہی معتبریت کم کی ہے۔مسٹرارون جیٹلی نے فیس بک پر لکھے اپنے مضمون میں کہا ہے،
View more