Tue, 24 Jul 2018 22:06:56
تعلیمی سال 2017-18میں ایس ایس ایل سی کے سالانہ اور سپلمنٹری امتحان دینے والے طلبہ کو اب ان کے مارکس کارڈس آن لائن ہی دستیاب ہونگے۔
View more
Tue, 24 Jul 2018 21:14:35
تعلقہ کے شرالی چتراپور میں چوری کی ایک زبردست واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوتے ہوئے الماریوں میں موجود لاکھوں مالیت کے زیورات پر ہاتھ صاف کرلیا ہے۔ چوری کی یہ واردات آج منگل صبح کو اُس وقت منظر عام پر آئی جب گھر کے افراد واپس گھر پہنچے۔
View more
Tue, 24 Jul 2018 13:02:01
امسال ریاست میں کسی بھی مقام پر برسات کم ہونے کی خبرسنائی نہیں دے رہی ہے۔ عوام کے دلوں کو خوش کرنے والی بات یہ ہے کہ بہت برسوں کے بعد ہر جگی ڈیم پانی سے لبالب ہوگئے ہیں۔لیکن اکثریہ دیکھا جاتا ہے کہ جب برسات کم ہوتی ہے اور پانی کا قحط پڑ جاتا ہے تو حیران اور پریشان ہونے والے لوگ پانی کی فراوانی کے موقع اس کی صحیح قدر کرنا بھول جاتے ہیں۔
View more
Tue, 24 Jul 2018 13:01:09
رتناگیری کے محمد شریف محمد حُسین منیار جن کی عمر قریب 60 سال ہے، گذشتہ ایک سال سے گھر سے کسی بات پر ناراض ہوکر چلے گئے تھے، واپس نہیں لوٹے۔ ان کی گمشدگی کو لے کر گھروالے بے حد پریشان ہیں اور جگہ جگہ ان کو تلاش کررہے ہیں۔ گھروالوں کو خبر ملی ہے کہ ان کو آخری بار ماہ رمضان میں بھٹکل میں دیکھا گیا ہے۔
View more
Tue, 24 Jul 2018 12:59:55
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)نے قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا)کے دائرے میں آنے کے لئے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا)کی اپیل پر جلد بازی میں فیصلہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا۔
View more
Tue, 24 Jul 2018 12:56:29
جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک بار پھر اسپنروں کے جال میں پھنس گئی اور سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اس کو199رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Tue, 24 Jul 2018 12:53:45
پاکستان کے فخر زمان ہر میچ کے ساتھ ریکارڈس کا انبار لگا رہے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف سیریز میں زمان نے 5 میچوں میں 515 رن بنا ڈالے اور مین آف دی سیریز کا خطاب اپنے نام کیا۔
View more
Tue, 24 Jul 2018 12:50:48
ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے آج یہاں نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری میچ میں 4-0سے شکست کر ٹیسٹ سیریز میں ان کا خاتمہ کیا۔ ہندوستان کے لئے روپندر پال سنگھ (آٹھویں منٹ)، سریندر کمار (15 ویں منٹ)، مندیپ سنگھ(44 ویں منٹ) اور آکاش دیپ سنگھ (60ویں منٹ)نے گول کئے۔
View more
Tue, 24 Jul 2018 12:47:03
تیمم اقبال اور شکیب الحسن کے درمیان ڈبل سنچری شراکت کی مدد سے بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز کی شکست کو بھلاتے ہوئے پہلے ون ڈے میچ میں آج ویسٹ انڈیز کو 48رنز سے شکست دے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy