Sat, 04 Aug 2018 13:13:42
مُولکی پولیس اسٹیشن کے حدود میں گیروکٹّے نامی مقام پر پیش آنے والے ایک دردناک واقعے میں ایک خاتون نے پہلے اپنی پانچ سالہ بیٹی کو کنویں پھینکا اور پھرخود بھی کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔
View more
Sat, 04 Aug 2018 13:06:04
ایسا لگتا ہے کہ نئے داخلوں کے اعتبار سے صرف اردو میڈیم سرکاری اسکولوں کی حالت ہی خستہ اور افسوسناک نہیں ہے بلکہ کنڑا میڈیم سرکاری اسکولوں کی مانگ بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس کا خلاصہ ایک جائزے میں کیا گیا ہے جس کے مطابق ضلع جنوبی کینرامیں35سرکاری اسکول ایسے ہیں جہاں تعلیمی سال 2018-19کے لئے نئے داخلوں کی تعداد 10سے بھی کم ہے۔ایسے زیادہ تر اسکول موڈبیدری ، سولیا اور بنٹوال میں موجود ہیں جن میں 4ہ
View more
Sat, 04 Aug 2018 13:01:58
اسٹیٹ بینک سے نکالے گئے دس ہزار روپیوں کے بنڈل میں مبینہ طور پر ایک سو روپے کا نقلی نوٹ برآمد ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ عبدالقادر مجاور نامی ایک شخص نے گوکرن اسٹیٹ بینک سے دس ہزار روپے نکالے اور وہ رقم سنڈیکیٹ بینک میں جمع کرنے کے لئے لے جائی گئی تو وہاں پر موجود نوٹ گننے والی مشین نے اس بنڈل میں ایک سو روپے کا ایک نوٹ نقلی ہونے کی تصدیق کی۔
View more
Sat, 04 Aug 2018 12:58:45
تعلقہ کے کوٹیواڈا علاقے میں ایک طالبہ کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب کے ایل ای ہائی اسکول کی مذکورہ طالبہ کوٹیواڈا کے مندر والے راستے پر تنہا اپنے گھر جارہی تھی۔
View more
Sat, 04 Aug 2018 12:17:10
ریاست میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے کارپوریٹ شعبے کو زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ اس کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے جو بھی تعاون درکار ہے حکومت بخوشی فراہم کرے گی۔ یہ یقین دہانی آج ریاست کے صنعت کاروں کو وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسو امی نے کرائی۔
View more
Sat, 04 Aug 2018 12:07:11
شہر بھر میں غیر قانونی طور پر لگائے جانے والے فلیکس اور بیانروں کوہٹانے کے لئے برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے انتظامیہ کو ہائی کورٹ کی سخت وارننگ کا اثر یہ ہوا کہ پچھلے دو دنوں سے شہر بھر میں جنگی پیمانے پر فلیکس اور بیانرس ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔
View more
Sat, 04 Aug 2018 11:40:01
قومی اور ریاستی انسانی حقوق کمیشن کا لوگو اور اس کا نیم پلیٹ غلط استعمال کرنے والے اداروں کے خلاف شکایات کے پیش نظر قومی انسانی حقوق کمیشن کے چیرمین جسٹس ایچ ایل دتو نے آج شہر کی پولیس کو ہدایت جاری کی کہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جائے جو انسانی حقوق کمیشن کے لوگو اور نیم پلیٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں۔
View more
Sat, 04 Aug 2018 11:13:30
بلدی اداروں کے لئے ہونے والے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد ریاست کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ان اداروں پر اپنا قبضہ جمانے کے لئے تینوں اہم سیاسی پارٹیاں، کانگریس جنتادل (ایس) اور بی جے پی نے اپنی ا پنی حکمت عملی وضع کرنے کا کام آگے بڑھادیا ہے۔ بنیادی سطح کے ان ا داروں پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لئے جہاں کانگریس اور جنتادل (ایس) کے درمیان مفاہمت کی قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے تو دوسر
View more
Sat, 04 Aug 2018 10:38:37
تعلقہ کے ایک نوجوان کو پولس نے پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے جس پر ایک 12 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کا الزام ہے۔ گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت عبدالدائم فکردے (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy