Sat, 09 Nov 2019 20:17:32
مہارشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر اُبھرنے والی بی جے پی کو حکومت سازی کے لئے مدعو کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گورنر نے دیویندر فڈنویس کو سرکار بنانے کی دعوت دینے کے ساتھ ہی اُنہیں 11 نومبر تک اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔
View more
Sat, 09 Nov 2019 19:26:50
سپریم کورٹ کی طرف سے بابری مسجد کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد مختلف اداروں کےذمہ داران کی طرف سے مختلف رائے سامنے آئی ہے۔ ایک طرف پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی مرکزی سیکریٹریٹ بابری مسجد حق ملکیت مقدمے پر سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کو غیرمنصفانہ سمجھتی ہے تو وہیں دوسری طرف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کاکچھ حصہ ہمارے حق میں ہے اور کچھ ہمارے خلاف آیا ہے۔
View more
Sat, 09 Nov 2019 18:46:35
ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کما ر نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد تنازع کے سلسلے میں سپریم کورٹ سے جو فیصلہ آیا ہے اس پس منظر میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور ضلع میں امن وامان بنائے رکھنے کے لئے تمام طرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔
View more
Sat, 09 Nov 2019 11:31:36
ایودھیا کے بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ معاملہ میں سپریم کورٹ نے آج اپنا تاریخی فیصلہ سنادیا جس میں عدالت نے کہا کہ ایودھیا کی متنازعہ زمین مسلم فریق کو نہیں بلکہ ہندوؤں کو دی جائے گی اور اس کے لیے ایک ٹرسٹ قائم کیا جائے گا۔ اس تعلق سے عدالت نے حکومت سے کہا ہے کہ فی الحال اس متنازعہ زمین کو حکومت اپنے قبضے میں لے اور دی گئی ہدایت کے مطابق آگے کی کارروائی کرے ۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکو
View more
Sat, 09 Nov 2019 10:29:23
سپریم کورٹ کی طرف سے ہفتہ 9نومبرکی صبح بابری مسجد۔ رام جنم بھومی کے صدیوں پرانے تنازعے پر قطعی فیصلہ سنانے کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا۔
View more
Sat, 09 Nov 2019 10:22:37
ملک کی سب سے بڑی عدالت یعنی سپریم کورٹ 10.30 بجے تاریخی فیصلہ سنانے والی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی قیادت والی 5 ججوں کی بنچ ایودھیا معاملے میں فیصلہ دے گی۔ سپریم کورٹ نے ایودھیا معاملہ میں 40 دن تک لگاتار سماعت کرنے کے بعد 16 اکتوبر کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ اس دوران ہندو اور مسلم فریق دونوں کی ہی طرف سے زوردار دلیلیں عدالت کے سامنے رکھی گئیں۔
View more
Fri, 08 Nov 2019 23:33:22
گزشتہ 6 نومبر کو فہیم انصاری نے آزادی کی سانس اس وقت لی جب تقریباً 12 سال بعد وہ اتر پردیش کی بریلی جیل سے باہر آئے اور پھر جمعرات کوممبئی میں موجود اپنی فیملی کے ساتھ کھانا کھایا۔
View more
Fri, 08 Nov 2019 23:26:41
کاوور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر، سب انسپکٹر اور دیگر اہلکاروں نے ایک شخص کوگرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اس کے پاس گانجہ موجود تھااور اس نے یہ گانجہ راگھویندرا مٹھ کی طرف جانے والی سڑک کے کنارے فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
View more
Fri, 08 Nov 2019 23:15:55
وادی کشمیر میں جمعہ کے روز جہاں غیر اعلانیہ ہڑتال کا سلسلہ 96 ویں دن بھی جاری رہا وہیں سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کے منبر ومحراب لگاتار 14 ویں ہفتے بھی خاموش رہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy