Wed, 18 Sep 2024 17:50:49
17/ ستمبر2024بروز منگل انجمن پی یو کالج فار ویمن بھٹکل میں ربیع الاول کے بابرکت مہینہ کے حوالے سے جشن میلاد النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر مختصر نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھٹکل کے معروف خطیب مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے طالبات سے پر جوش خطاب فرمایا۔
View more
Wed, 18 Sep 2024 17:43:41
اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے ملک میں بڑھتے ہوئے بلڈوزر کارروائیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے میں پورے ملک کے لیے یکساں رہنما اصول وضع کیے جائیں تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔
View more
Wed, 18 Sep 2024 17:34:53
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت کابینہ نے 'ون نیشن-ون الیکشن' (ایک ملک، ایک انتخاب) کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔ اس تجویز کے تحت ملک بھر میں تمام انتخابات، بشمول لوک سبھا، اسمبلی اور دیگر انتخابات، بیک وقت منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ کے لیے سابق صدر رام ناتھ کووند کی قیادت میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس نے اپنی رپورٹ بھی پیش کر دی ہے۔
View more
Wed, 18 Sep 2024 13:24:27
بدھ کی صبح دہلی کے مرکزی علاقے باپا نگر میں ایک گھر کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے نتیجے میں کچھ افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 18 Sep 2024 13:15:38
2019-20 میں سی اے اے-این آر سی مخالف مظاہروں سے منسلک کئی کارکنوں کی گرفتاری کے چار سال مکمل ہونے پرنئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کے زیر اہتمام ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ِخطاب کرتے ہوئے ایک طرف کانگریس کے سنئیر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کاالے قانون کے غلط استعمال کے خلاف آواز بلند کی ، وہیں کئی سماجی کارکنان نے کالے قانون سمیت سپریم ک
View more
Wed, 18 Sep 2024 12:30:38
ایک افسوسناک واقعے میں را م نگر ضلع کے ماگدی تعلقہ کے گودیماراناہلی گاؤں کے قریب سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ حیرت انگیز طور پر حادثے میں گاڑی پر سوار ایک پالتو کتا بچ گیا۔
View more
Wed, 18 Sep 2024 12:14:38
ملک کے مختلف حصوں میں بدھ کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بھی اچھی بارش کے امکانات ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں سے میدانی علاقوں تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں سمیت 11 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق شمال مشرقی چھتیس گڑھ پر بنے دباؤ کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے م
View more
Wed, 18 Sep 2024 11:45:45
جموں و کشمیر میں آج صبح 7 بجے سے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ انتخابات 10 سال کے بعد ہو رہے ہیں اور دفعہ 370 کے خاتمے اور ریاست کی تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ووٹرز وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا، جس دوران لاکھوں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور مستقبل کے رہنما کا انتخاب کریں گے۔
View more
Wed, 18 Sep 2024 11:31:23
کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے منی پور سے متعلق بیان کے بعد مرکزی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر امت شاہ کے مطابق شمال مشرق کی اس ریاست میں حالات معمول پر ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی اب تک وہاں جانے کی ہمت کیوں نہیں دکھا پائے؟
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy