Thu, 19 Sep 2024 12:46:40
نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے آج بی جے پی کے راہل گاندھی پر حالیہ توہین آمیز تبصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت یونین صدر ورون چودھری نے کی۔ یہ مظاہرہ پرامن طریقے سے منعقد کیا گیا، لیکن انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت کے دباؤ کے تحت دہلی پولیس نے این ایس یو آئی کے دفتر کو گھیر لیا اور مظاہرین کو دفتر کے دروازے سے آگے بڑھنے سے روک دیا۔
View more
Thu, 19 Sep 2024 12:42:33
’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ کے حوالے سے مودی حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ کووند کمیٹی کی رپورٹ، جس میں ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ پر مختلف سفارشات شامل تھیں، آج مودی کابینہ کی جانب سے منظور کر لی گئی۔ یہ رپورٹ رواں سال مارچ میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے حوالے کی گئی تھی۔ کمیٹی نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کو ایک ساتھ منعقد کرنے کے علاوہ متعدد دیگر اہم سفارشات بھی پیش کی تھیں، جنہیں کابینہ نے قبو
View more
Thu, 19 Sep 2024 12:29:12
بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔
View more
Thu, 19 Sep 2024 12:26:30
دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔
View more
Thu, 19 Sep 2024 12:19:17
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے آج اپنے گارنٹی کارڈ کا اعلان کیا ہے جس میں عوام کو مختلف فلاحی اسکیموں کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بدھ کے روز پارٹی کی طرف سے سات اہم ضمانتوں کا اعلان کیا۔ ان میں سے کئی اسکیمیں خواتین، بزرگوں، اور کمزور طبقے کے لوگوں کے لیے مخصوص ہیں۔
View more
Thu, 19 Sep 2024 12:10:49
ریاست میں منشیات کے نیٹ ورک کی جڑیں کاٹنے کا عزم کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بتایا۔ آج ہوم آفس کرشنا میں منشیات کے مسئلے پر ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جہاں کنٹرول اور روک تھام کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
View more
Thu, 19 Sep 2024 11:57:12
بہار کے نوادہ میں دلت بستی میں تقریباً 800 مکانات کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر حزب اختلاف نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے این ڈی اے اور نتیش حکومت پر زبردست تنقید کی ہے۔ کانگریس کے رہنما ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی، اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی سمیت کئی دیگر لیڈروں نے اس معاملے پر اپنی آواز اٹھائی ہے۔ پرینکا گاندھی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناانصافی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کار
View more
Thu, 19 Sep 2024 11:39:16
جموں وکشمیر میں چہارشنبہ کی شام 5 بجے تک رائے دہی کی شرح 58.19 فیصد تک پہنچ گئی۔ یہ 2019 کے بعد سے مرکزی زیرانتظام علاقے میں ہونے والا پہلا اسمبلی الیکشن ہے۔ ووٹنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا، اور جیسے جیسے دن بڑھتا گیا، مرد، خواتین، نوجوان اور بزرگ افراد پولنگ اسٹیشن کی جانب بڑھنے لگے۔ وادی کشمیر اور جموں میں پولنگ بوتھ کے باہر بڑی تعداد میں قطاریں دیکھنے کو ملیں۔
View more
Thu, 19 Sep 2024 08:58:21
لبنان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حزب اللہ کے کارکنوں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے، قریب چار ہزار زخمی ہوگئے جن میں چار سو سے زائد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ منگل کو پہلے پیجرس پھٹ پڑے تھے، بدھ کو واکی ٹاکی دھماکے سے پھٹنے شروع ہوگئے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy