Mon, 01 Mar 2021 11:43:41
کانگریس نے ہفتے کے روز نریندر مودی حکومت پر عام آدمی کی مشکلات کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی انا چھوڑ یں اور پیٹرول، ڈیزل اور باورچی گیس (ایل پی جی) پر ٹیکس کم کریں۔
View more
Mon, 01 Mar 2021 11:39:13
مغربی بنگال میں انتخابات کا اعلان ہوگیا ہے، تمام پارٹیوں کے لیڈران اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی اور رائے دہندگان کو ان کے حق میں مدد فراہم کرنے کے لئے ریلی نکال رہے ہیں۔
View more
Mon, 01 Mar 2021 11:35:15
جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے مرحلہ وار کیمپس کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ایم فل کے تمام طلبہ کو 30 جون کو یا اس سے پہلے اپنا مقالہ جمع کروانا ہوگا۔ ان سب کو 8 مارچ سے کیمپس میں داخلے کی اجازت ہے۔
View more
Mon, 01 Mar 2021 11:31:35
ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر اڑیشہ حکومت نے کوویڈ ٹیسٹ کو پانچ ریاستوں سے آنے والے مسافروں کے لئے لازمی قرار دیا ہے۔ ان میں مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، کیرالہ ، پنجاب اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔
View more
Mon, 01 Mar 2021 11:26:06
راجستھان کے باڑمیر ضلع میں ایک 18 سالہ لڑکی نے باڑمیر پولیس سے التجا کی ہے کہ اس کے والد اور رشتے دار اسے فروخت کرنا چاہتے ہیں۔
View more
Mon, 01 Mar 2021 11:21:19
بہار میں 8 سینئر آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ارون کمار سنگھ ریاست کے نئے چیف سکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ 1985 بیچ کے IAS ارون سنگھ پیر کو چارج سنبھالیں گے۔
View more
Mon, 01 Mar 2021 11:12:14
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے سہارنپور میں مہا پنچایت سے خطاب کرنے سے پہلے شاملی میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف غازی پور بارڈر پر دھرنے کے ساتھ ساتھ مزید پنچایتیں بھی چل رہی ہیں ، کیونکہ یہ معاملہ پورے ملک کے کسانوں کا ہے۔ ٹکیت نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ بی جے پی قائدین گاؤں گاؤں کا دورہ کر رہے ہیں۔ کیا وہ لوگوں کے لئے اپنی پنشن چھوڑ یں گے ؟
View more
Mon, 01 Mar 2021 10:53:07
کرناٹک میں ایک بار پھر اس ہڑتال شروع ہونے کے آثار کافی نمایاں نظر آرہے ہیں ۔ کے ایس آر ٹی کی اور پی ایم ٹی کی ملازمین نے حکومت کی طرف سے ان کی مانگوں پر اب تک کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy