Sun, 18 Apr 2021 12:03:55
مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کی پولنگ ختم ہوگئی ہے اور الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تشدد اور جھڑپ کے معمولی واقعات کے دوران 45 حلقوں میں 15,789 پولنگ بوتھز پر ایک کروڑ سے زائد ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق شام 5 بجے تک 78.36 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق 81 فیصد سے زائد پولنگ ہونے کا امکان ہے۔
View more
Sun, 18 Apr 2021 11:46:54
ملک میں کورونا کے معاملات میں ہر روز ریکارڈ اضافے کی وجہ سے آکسیجن کی کمی کئی ریاستوں میں شدت سے محسوس کی جانے لگی ہے۔ اس کی وجہ سے اسپتالوں میں جہاں ہاہا کار کی کیفیت ہے تو وہیں حکومتی سطح پر الزام ایک دوسرے کے سر ڈالنے کی کوششیں بھی شروع ہوئی ہیں۔
View more
Sun, 18 Apr 2021 11:13:42
ورونا وائرس کی وبا دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ہندوستان میں بھی خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہے اور 2 لاکھ سے زیادہ یومیہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔
View more
Sun, 18 Apr 2021 11:02:34
شہر بنگلورو میں جس رفتار سے کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیل رہی ہے وہ اس وباء کے ماہرین کیلئے تشویش کا سبب بن گئی ہے۔
View more
Sun, 18 Apr 2021 10:47:19
ریاست میں کورونامتاثرین کی تعدادمیں بے تحاشہ اضافہ کے پیش نظرریاستی وزیربرائے محصولات آراشوک نے ریاست کے ڈپٹی کمشنرزکے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس چلایا۔
View more
Sun, 18 Apr 2021 10:41:07
کورونا وائر س کی دوسری لہر نے جس قدر شدت اختیار کی ہے، اسے دیکھتے ہوئے شہر کے قلب میں آنے والے علاقے شیواجی نگر اور آس پاس کے علاقوں میں لوگوں کو فوری راحت رسانی کے انتظامات کا رکن اسمبلی رضوان ارشد نے ہفتے کے روز بی بی ایم پی افسروں کے ساتھ جائزہ لیا۔
View more
Sun, 18 Apr 2021 10:31:05
17489تازہ کیسو ں کے ساتھ کرناٹک میں کورونا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کووِڈ کیسوں کی تازہ تعداد اپنے آپ میں ایک نیا ریکارڈہے۔اس تازہ تعداد کے ساتھ کرناٹک میں جملہ متاثرین کی تعداد 11,41,998تک پہنچ گئی۔ کرناٹک میں ہفتہ کے روز 5565افراد صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہوئے۔ 80لوگوں کے ریاست بھر میں موت ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 14:35:40
بھٹکل میں" ناگر کٹّے" یا" ناگا بنا" معاملہ بالاخر کمیونٹی لیڈران کے ساتھ بات چیت کے بعد حل کردیا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ جمعہ کی شب قریب 11 بجے تک محکہ پولس کے ساتھ تنظیم کے ذمہ داران کی نشست ہوئی تھی جس میں یہ طئے پایا گیا کہ پہلے سے موجود ڈھانچے کی ہی مرمت کی جائے گی، زائد زمین پر قبضہ نہیں کیا جائے گا اور پڑوس میں جو مکان ہے، اُن کو اس تعمیراتی کام سے کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy