Sat, 17 Apr 2021 13:54:06
پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کولگام کی رہنے والی سائمہ اختر کے خلاف اس وجہ سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے مکان کی بلاوجہ تلاشی لینے پر سیکورٹی فورسز سے جائز سوالات پوچھے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نئے کشمیر میں ظلم کی انتہا یہ ہے کہ خواتین کو بھی بخشا نہیں جاتا ہے۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 12:21:29
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ پی ایس ایڈی یو ر پا بھی جمعہ کوایک و دسری جانچ میں کورو نا پازیٹیو پائے گئے جس کے بعد انہیں منی پال اسپتال میں داخل کرایا جار ہا ہے ۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 11:49:18
اتراکھنڈ مہاکمبھ کو بھلے ہی سادھو سنتوں نے ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے، لیکن اب اتراکھنڈ میں ’کورونا کمبھ‘ شروع ہونے کی علامت دکھائی دینے لگی ہے۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 11:43:10
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مہاکمبھ میلہ سے کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ نہیں ہوگا کیونکہ اس میلہ پر ’گنگا ماں کا آشیرواد‘ ہے اور گنگا کا بہتا پانی کورونا وائرس کو ختم کر دے گا۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 11:38:45
دہلی میں کافی تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے پھیلنے کو روکنے کےلئے کل رات دس بجے سے ہفتے کے آخری دو دنوں کےلئے کرفیو نافذ ہو گیا ہے۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 11:35:29
ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مزید 398 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ قابل تشویش یہ ہے کہ فعال کیسز 6.38 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 00:24:55
بھٹکل اولڈ بس اسٹینڈ کے قریب واقع ناگر کٹّے میں تعمیراتی کام کو لے کر جمعہ کی شام کو اے سی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ اُس وقت ناکام ہوگئی جب کٹّے کے تعمیراتی کام کی حمایت کرنے والے رکن اسمبلی سنیل نائک پر مندر کے ذمہ داران ہی برس پڑے۔
View more
Fri, 16 Apr 2021 15:59:09
سابق سی بی آئی ڈائریکٹر رنجیت سنہا کا جمعہ کی صبح 4:30 بجے دہلی میں انتقال ہوگیا۔ایک سینئر عہدیدارنے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
View more
Fri, 16 Apr 2021 15:51:23
ریاست میں فوری طور پر کووڈ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے متاثرین کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کامطالبہ ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے کیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy