Thu, 03 Jun 2021 23:14:52
مہاراشٹر میں حکومت نے آج یہ اعلان کر دیا ہے کہ مہاراشٹر کے 18 اضلاع کل یعنی 4 جون سے پوری طرح اَن لاک ہو جائیں گے۔
View more
Thu, 03 Jun 2021 23:09:36
ہندوستان میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے۔ کورونا کی دوسری لہر نے ہندوستانی معیشت کو کچھ زیادہ ہی نقصان پہنچایا ہے اور بے روزگاری میں بھی زبردست اضافہ کر دیا ہے۔ لوگوں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 03 Jun 2021 23:02:04
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو ملک بھر میں ویکسین کی کمی کی وجہ سے ویکسی نیشن کے مسئلے پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقاقئ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اصل صورتحال یہ ’چوپٹ راجا کی اندھیر پالیسی‘ کی طرح ہے۔
View more
Thu, 03 Jun 2021 22:58:24
مئی میں ملک کے سروس سیکٹر میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی اور آئی ایچ ایس مارکیٹ کی جانب سے جاری کردہ ’انڈیا سروسز بزنس ایکٹیوٹی انڈیکس‘ گھٹ کر 46.4 رہ گیا جبکہ اپریل میں یہ 54.0 پر رہا تھا۔
View more
Thu, 03 Jun 2021 22:54:58
اتر پردیش ثانوی تعلیمی بورڈ کے 12ویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای بورڈ کے امتحانات بھی منسوخ کیے گئے تھے اور اس کے بعد کئی ریاستوں کی جانب سے بھی اس طرح کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
View more
Thu, 03 Jun 2021 22:44:30
کووڈ-19 وبا کے انفیکشن میں اضافہ سے گھریلو روٹوں پرفضائی مسافروں کی تعداد 65 فیصد کی کمی درج کی گئی اور یہ کم ہوکر 20 لاکھ کے قریب رہ گئی۔
View more
Thu, 03 Jun 2021 22:39:04
مرکزی حکومت نے کم سے کم اجرت کی حد اور قومی اجرت کی شرح کو تعین کرنے کے لئے ماہرین گروپ کو تشکیل دیا ہے۔ جمعرات کو یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزارت محنت و روزگار نے بتایا کہ اس ماہرین گروپ کی مدت نوٹیفکیشن کے اجراء کی تاریخ سے تین سال ہوگی۔
View more
Thu, 03 Jun 2021 20:28:01
اُترکنڑا میں آج جمعرات کو بھی کووڈ۔19 کے 571 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 12 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس طرح کورونا انفیکشن کے جملہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 46, 426 اور ضلع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 629 کو پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع ضلع کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے کورونا چارٹس سے ملی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy