Sun, 06 Jun 2021 13:00:20
ریاستی حکومت کی جانب سے اس سے قبل مہاراشٹر کے امدادی اور بحالی کے وزیر وجے وڈٹیٹیور کی طرف سے اعلان کردہ پابندیوں میں آسانی کے اعلان کے ایک دن بعد ، کل رات گئے حکم میں ، مہاراشٹرنے پیر سے پانچ مرحلہ کے اَن لاک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 12:55:17
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ جب کورونا کی دوسری لہر کے مقابلے کی تیاری کی جانی تھی، تب وزیر اعظم اس وقت وبا پرجیت حاصل کرنے کا اعلان کر کے خود کا چہرہ چمکانے میں مصروف رہے۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 12:43:37
وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے بی جے پی کے دفتر میں میڈیا والوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ آج ایس ایس ایل سی، پی یو بورڈ نے سکینڈ ائیر پی یو سی اور ایس ایس ایل سی امتحانات کے تعلق سے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 12:34:14
وزیر برائے پرائمری تعلیم سریش کمار نے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن کو مکتوب روانہ کر کے مشورہ دیا ہے کہ امسال پروفیشنل کورسوں میں طلبا کے داخلہ کیلئے سی ای ٹی امتحانات میں دی جانے والی رینکنگ کی بنیاد پر ہی طلبا کو داخلہ دیا جائے اور پی یو سی سال دوم کیلئے ان طلبا کے حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر نہ کیا جائے۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 12:10:40
وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے حکومت کی جانب سے مختلف زمروں کیلئے کووڈ لاک ڈاؤن متاثرہ افراد کیلئے جو پیکج کا اعلان کیا تھا اس اعلان کے بعد بروز ہفتہ عملی طور پر اب اس پیکج سے ان متاثرہ افراد کے بینک کھاتوں میں امدادی رقومات پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے 25 لاکھ روپئے تعمیراتی مزدوروں کیلئے فی مزدور 3 ہزار روپئے کی امداد کا جو اعلان کیا تھا اس کے تحت 749.55 کروڑ کی رقم ان مزد
View more
Sun, 06 Jun 2021 12:03:56
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیو کمار نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے حوالہ سے بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس سال جنوری سے پٹرول کی قیمتوں میں 43 فیصد کا اضافہ واضح طور پر مرکز کی نااہلی کو بیان کرتا ہے۔ شیو کمار نے ہفتہ کے روز وبا سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 11:53:24
مغربی بنگال انتخابات میں ممتا بنرجی کی بنگالی شناخت کے معاملہ پر گھٹنے کے بل شکست تسلیم کرچکی بی جے پی اب ان امور کا سہارا لے گی، جویوپی اسمبلی انتخابات میں عام ہندوؤں کے جذبات و عقیدت سے تعلق رکھتے ہوں گے۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 11:45:18
مغربی بنگال اسمبلی انتخاب سے قبل ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) کے کئی لیڈرس یکے بعد دیگرے بی جے پی میں چلے گئے تھے، اور اب جب کہ ممتا بنرجی کی قیادت میں ایک بار پھر ترنمول حکومت بنگال میں تشکیل پا چکی ہے، تو بی جے پی کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 11:41:08
نئے آئی ٹی قواعد کو لے کر حکومت نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر کو آخری انتباہ دے دیا ہے۔ سنیچر کو حکومت نے ٹویٹر کو ہندوستانی عہدیدار کی تقرری کا آخری موقع دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy