Sat, 05 Jun 2021 20:30:55
جمعہ اور سنیچر کو بھٹکل میں 45 سال سے زائد عمر والوں کو کورونا کا ٹیکہ لگانے کے دوران عوام کا ہجوم جمع ہونے اور عوام کی طرف سے کورونا ہدایات پر عمل نہ کرنے کی شکایات سمیت انتظامیہ کی جانب سے ٹیکہ لگوانے والے کے لئے مناسب انتظام نہ کئے جانے کی شکایات کے بعد آج سنیچر کو بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ کل اتوار سے بھٹکل میں 45 سال سے
View more
Sat, 05 Jun 2021 14:05:54
بھٹکل میں جمعہ کی دوپہر کے بعد آج سنیچر صبح پھر ایک بار سرکاری اسپتال میں کورونا کاٹیکہ لگوانے کے لئے عوام کی بھیڑ اُمڈ پڑی، سماجی فاصلہ اور کووڈ گائیڈلائن کو نظر انداز کرتے ہوئے لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے نظر آنے کےبعد عوام پر قابو پانے کے لئے پہلے پولس حکام نے کوشش کی، پھر اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نے جائے وقوع پر پہنچ کر آدھے سے زائد لوگوں کو واپس جانے پر مائل کردیا۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 13:12:47
جمعہ شب کو موسلادھار بارش کے ساتھ ساحلی کرناٹکا میں مانسون کا آغاز ہوچکا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں 6 ؍ جون تک زبردست بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات بنگلورو کے ڈائر کٹر سی ایس پاٹل کے مطابق ریاست کے کئی اضلاع میں آئندہ تین دنوں تک موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 12:49:16
ایک جانب جہاں وزیر برائے تعلیم سریش کمار نے ریاست کرناٹک میں ایس ایس ایل سی اور پی یو سی امتحانات منعقد کئے جانے کے تعلق سے پریس کانفرنس طلب کر کے اعلان کیا ہے وہیں دوسری جانب وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے یہ بات واضح کی ہے کہ ریاست میں ایس ایس ایل سی کیلئے امتحان صرف ان حالات منعقد کئے جائیں گے جب ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال بڑی حد تک قابو میں آجائے گی۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 12:36:22
امسال تعلیمی سال برائے 22-2021 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ ریاستی حکومت نے نئی ہدایات کے ساتھ تعلیمی سال کے کیلنڈر کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 12:32:28
گزشتہ دنوں بی جے پی لیڈر نارائن سنگھ بھدوریا نے کانپور میں پولس گرفت سے ہسٹری شیٹر منوج سنگھ کو بھگا دیا تھا اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی لیڈر سمیت درجن بھر لوگوں کے خلاف پولس میں شکایت درج کی گئی تھی اور ان کی تلاش شروع کر دی گئی تھی۔ اب خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ بی جے پی لیڈر نارائن سنگھ بھدوریا کو نوئیڈا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 12:30:12
دہلی کے مختلف بارڈرس کے ساتھ ساتھ ملک کی کچھ اہم ریاستوں میں کسانوں نے اپنی تحریک جاری رکھی ہوئی ہے۔ کہیں بارڈر پر کسانوں کا گروپ مہینوں سے بیٹھا ہوا ہے، تو کہیں سڑک پر پنڈال اور جھونپڑی نما آشیانہ بنا کر مظاہرین حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ کسانوں نے اب اس تحریک کو مزید وسعت دینے کا ارادہ کر لیا ہے اور اس کے پیش نظر 5 جون یعنی ہفتہ کے روز سے ’سمپورن کسان کرانتی مہم‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا
View more
Sat, 05 Jun 2021 12:26:46
’’دہلی کی حکومت ان لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے جو بحران کے وقت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،ان کو 5 لاکھ روپے بطور امداد دے گی۔‘‘
View more
Sat, 05 Jun 2021 12:20:16
جنوبی ہندوستانی ریاست کرناٹک کے اکثریتی آبادی کی زبان کنّڑا کو جمعرات کے روز سرچ انجن گوگل نے 'ہندوستان کی غلیظ ترین زبان‘ بتانا شروع کر دیا۔ اس پر کنّاڑ بولنے والوں میں اتنی سخت ناراضگی پیدا ہو گئی کہ ریاستی حکومت نے گوگل کو قانونی نوٹس جاری کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ تاہم گوگل نے بعد میں اس 'غلطی‘ پر معافی مانگ لی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy