Tue, 08 Jun 2021 01:14:08
بھٹکل میں منگل کو دکان مالکان سمیت دکانوں میں ملازمت کرنے والوں ، دودھ بیچنے والوں، حجام اور سابق سروس مین کے لئے کورونا ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے بتایا کہ یہ لوگ بھٹکل سرکاری اسپتال کےبالمقابل واقعBCM ہوسٹل میں ویکسین لے سکیں گے۔ یاد رہے کہ ان کی عمر 18 سال سے اوپر ہونی چاہئے۔ ان لوگوں کےلئے ضروری ہوگا کہ وہ ایک فارم کو پُر کرکے جمع کرائیں جس سے پتہ
View more
Mon, 07 Jun 2021 23:46:38
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جاری اضافے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں ٹیکس میں مسمسل اضافے کی لہریں آرہی ہیں، جس سے مہنگائی عروج پر ہے اور عام لوگوں کی زندگی مشکل ہوچکی ہے۔
View more
Mon, 07 Jun 2021 23:43:00
اترپردیش کانگریس صدر اجے کمار للو نے آج کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ 46 فیصدی عدم تغذیہ کے شکار بچوں کا اترپردیش میں ہونا ثابت کرتا ہے کہ یوگی حکومت کا مشن تغذیہ کاغذوں پر ہی ہے اور اس کا زمینی حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
View more
Mon, 07 Jun 2021 23:39:26
کورونا بحران کے درمیان پی ایم نریندر مودی نے پیر کی شام 5 بجے ملک سے خطاب کرتے ہوئے کورونا ٹیکہ کاری سے متعلق ایک بڑا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ 21 جون سے ملک میں 18 سال سے زیادہ عمر والے سبھی لوگوں کو حکومت ہند کے ذریعہ مفت ویکسین لگائی جائے گی۔
View more
Mon, 07 Jun 2021 17:57:27
بھٹکل رابطہ ہال میں آج پیر شام 6:30 بجے تک 850 سے زائد لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگوایا گیا جبکہ ٹیکہ لگوانے کا عمل جاری تھا۔
View more
Mon, 07 Jun 2021 13:42:33
مئی کا مہینہ ہندوستان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوا۔ اس مہینے میں کرونا کی دوسری لہر نے ایسی تباہی مچائی کہ ہر شخص آہ و بکا کرنے پر مجبور ہو گیا۔ اپریل اور مئی کے مہینے میں کرونا سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ نہ تو شمشانوں میں چتا جلانے کی جگہ تھی اور نہ ہی قبرستانوں میں تدفین کی۔ دریاو ¿ں میں الگ لاشیں تیر رہی تھیں۔ لیکن اب صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔
View more
Mon, 07 Jun 2021 13:00:03
گوگل نے دو روز پہلے ہی کرناٹک کے لوگوں سےان کے جذبات مجرح کرنے پر معافی مانگی تھی۔ گوگل نے ایک سوال کے جواب میں لکھ دیا تھا کہ کرناٹک کی زبان ’کنڑا‘ غلیظ ترین زبان ہے جس کے بعد کرناٹک کے عوام میں زبردست غصہ دیکھنے کو ملا تھا اور گوگل نےاس کو دیکھتےہوئے کرناٹک کے لوگوں سے معافی مانگ لی تھی۔ گوگل کی اس حرکت کے دو روز بعد اب امیزون کی ایک حرکت کی وجہ سے کرناٹک کےعوام میں زبردست غصہ پایا جارہا ہ
View more
Mon, 07 Jun 2021 12:57:04
دہلی پردیش کانگریس نے وزیر اعلی اروند کجریوال اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان کریڈٹ لینے کے لئے گھر گھر راشن پہنچانے کی اسکیم کے تنازعہ کو گندی سیاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کو گمراہ کرنے والی سوچی سمجھی سازش اور کورونا دور کی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔
View more
Mon, 07 Jun 2021 12:54:57
دہلی میں کوروناکے معاملوں میں زبردست کمی کا رجحان جاری ہے اور کل کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد صرف 381 رہی۔اس رجحان کو دیکھتے ہوئے دہلی کی کیجریوال حکومت نے آج سے کچھ رعایتیں دینی شروع کردی ہیں ۔جو چھوٹ حکومت نے دی ہیں اس کی وجہ سےآج سےدہلی میں پچاس فیصد مسافروں کےساتھ میٹرو چلنا شروع ہو گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy