Wed, 16 Jun 2021 13:09:43
دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کی سخت سرزنش کی ہے اور کہا ہے کہ مخالف آوازوں کو دبانے کے جنون میں حکومت نے صدائے احتجاج بلند کرنے کی بنیادی آزادی اور دہشت گردی کو آپس میں گڈ مڈ کرکے رکھ دیاہے۔ اسی کے ساتھ ہی عدالت نے نتاشا ناروال ، دیوانگنا کلیتا اور آصف اقبال تنہا، کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ احتجاج کرنا دہشت گردی نہیں ہے۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 12:24:02
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شاہانہ فتح حاصل کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی نظر اب لوک سبھا انتخابات پر ہے۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھوں نے ایک بار پھر پرشانت کشور عرف پی کے کی ٹیم ’آئی پیک‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یہ معاہدہ 2024 لوک سبھا انتخابات تک کے لیے کیا گیا ہے، لیکن 2026 میں ہونے والے بنگال اسمبلی انتخابات تک پی کے کی ٹی
View more
Wed, 16 Jun 2021 12:20:10
ہندوستانی ریلوے پانچ سالوں میں 4 جی مواصلاتی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگی ، جس سے سگنلنگ سسٹم کو قابل بنائے گی اور ٹرینوں کی اوسط رفتار میں اضافے کے ساتھ ، دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی رفتار بالکل بھی کم نہیں ہوگی۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 12:14:28
منی پور کانگریس کے صدر گووند داس کونتھوجم نے منگل کے روز کہا کہ کووڈ-19 وبا کے دوران منی پور کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کا رویہ غریب مخالف رہا اور اس نے عام لوگوں کی کوئی مدد نہیں کی۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 12:12:23
دارالحکومت دہلی میں منگل کے روز کورونا انفیکشن کے 228 نئے معاملات سامنے آئےاور 12 مزید مریضوں کی موت ہوگئی ، لیکن راحت کی بات یہ رہی کہ اس عرصے کے دوران 364 مریضوں نے اس وبا کو شکست دی۔ واضح رہے متاثرین کی تعداد پیر کے مقابلہ زیادہ رہی لیکن اموات کی تعداد میں کمی درج ہوئی ہے۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 11:47:30
کووڈ کی دوسری لہر میں کمی اور لاک ڈاؤن میں رعایت کے پیش نظر نقل مکان مزدور اب دوبارہ شہر کا رخ کر نے لگے ہیں۔سٹی ریلوے اسٹیشن کے علاوہ کنٹو نمنٹ اور یشونت پور ریلوے اسٹیشنوں میں بڑی تعداد میں مزدور اپنے کنبہ کے ساتھ دکھا ئی دئے،مزدوروں کو ریلوے اسٹیشنوں سے اپنے مقام تک پہنچنے کے لئے بسوں کی سہولت نہ ہو نے کی وجہ سے انہیں آٹو رکشا اور ٹیکسی کے ذریعہ اپنے مقام تک روانہ ہونا پڑا۔شہر پہنچنے والوں میں
View more
Wed, 16 Jun 2021 11:30:41
وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی طرف سے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کے بی پی ایل خاندانوں کو ایک لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان در اصل اس وباء کا شکار ہوکرمرنے والے اور اس کے سبب بے سہارا ہوجانے والے خاندان کی توہین ہے۔ یہ بات سابق وزیر اور چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے کہی۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 11:25:15
گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ایس ایس ایل سی امتحانات نہایت محفوظ طریقہ اورکامیابی کے ساتھ منعقدکئے جائیں گے۔اس امید کااظہارریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے کیا۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 11:18:51
مرکز نے پیر کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نوٹیفکیشن میں گجرات، راجستھان، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور پنجاب کے 13 اضلاع میں مقیم غیر مسلموں کو ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے جس کا تعلق شہریت (ترمیمی بل)سے نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy