Thu, 17 Jun 2021 12:15:45
گجرات کے جام نگر واقع سرکاری جی جی اسپتال، جو کہ ابھی نامزد کووڈ کیئر سنٹر ہے، کی ایک خاتون تیماردار کے ذریعہ اسپتال مینجمنٹ پر خاتون تیمارداروں پر خدمات جاری رکھنے کے بدلے جسمانی رشتہ قائم کرنے کا دباؤ بنانے کا الزام عائد کیا۔ اس الزام کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ تنازعہ بڑھنے کے بعد گجرات حکومت نے پورے معاملے کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 12:10:00
سعودی عرب نے منگل کے روز چھبیس سالہ مصطفی الدرویش کی سزائے موت پر عمل کیا اور ان کی گردن مار دی گئی۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مصطفی درویش پر جن جرائم کے ارتکاب کا الزام تھا وہ ان سے سن بلوغت تک پہنچنے سے قبل سرزد ہوئے تھے۔ سعودی عرب کے حکام نے اس سزائے موت پر عمل درآمد کی تصدیق کر دی ہے۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 12:03:06
عالمی وبا کورونا کے بحران اور اس کے چیلنج سے نمٹنے، معاشی اور معاشرتی ترقی کے باعث اماراتی دارالحکومت ابوظبی رہائش کے لیے سب سے بہترین شہر بن گیا۔ اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ابوظبی کو معاشرتی و معاشی ترقی اور صحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی و دیگر کی بدولت مسلسل دوسری مرتبہ رہائش کے لئے سب سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 11:56:02
ہندوستان کے سابق وزیر مالیات اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے آج ریاستوں کے جی ایس ٹی بقایہ کی ادائیگی پر وزیر مالیات سیتارمن کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ انھوں نے دلائل کے ساتھ الزام عائد کیا کہ وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے دعووں کے برعکس کانگریس حکمراں ریاست راجستھان اور چھتیس گڑھ کا جی ایس ٹی بقایہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 11:50:30
پارلیمنٹ کی پی اے سی (پبلک اکاؤنٹس کمیٹی) میٹنگ میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب کمیٹی کے چیئرمین ادھیر رنجن چودھری نے مودی حکومت کی ویکسین پالیسی کا جائزہ لینے کی تجویز پیش کی۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 11:46:27
لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) پر کنٹرول کرنے کی کوششوں کے درمیان پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے بدھ کو کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق انہیں ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 11:38:35
بنگلورو شہر کے کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی تشدد کے سلسلے میں گزشتہ 10ماہ سے مقید نوجوانوں میں سے کرناٹک ہائی کورٹ نے بعض کی ضمانت اس بنیاد پر منظور کرلی ہے کہ اس معاملے کی جانچ میں لگی قومی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے تحقیقاتی رپورٹ داخل کرنے میں غیر معمولی تاخیر ہوگئی۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 11:32:07
بنگلور وکی سیشن عدالت نے دہشت گردی کے الزامات سے ایک مسلم نوجوان کو اس بنیاد پر ڈسچارج کردیا کہ استغاثہ عدالت میں ملزم کے خلاف اس کے مبینہ اقبالیہ بیان کے علاوہ کوئی دوسرا ثبوت پیش نہیں کرسکا۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 11:27:56
ملک کے معروف اسپتال آ ل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آ ف میڈیکل سائنسز یعنی ایمس کی نویں منزل میں کل رات ساڑے دس بجے آگ لگی ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کچھ ہی گھنٹوں میں سخت مشقت کے بعد آ گ پر پوری طرح قابو پالیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy