Sun, 19 Sep 2021 11:22:59
چیف جسٹس آف انڈیا(سی جے آئی)این وی رمنا نے ملک کے عدالتی نظام پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں غلامی کے دور کے انصاف کا نظام اب بھی موجود ہے۔ شاید یہ ملک کے لوگوں کیلئے اچھا نہیں ہے۔
View more
Sun, 19 Sep 2021 11:09:16
آسٹریلیا کے میلبورن اور سڈنی میں لاک ڈاون مخالف ریلی کررہے تقریباً 270 لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملبورن میں 235 اور سڈنی میں 32 لوگوں کو غیر قانونی طورپر لاک ڈاون مخالف ریلی نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
View more
Sun, 19 Sep 2021 11:05:36
افغانستان کے جلال آباد میں تین زوردار بم دھماکوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق پی ڈی 13 علاقے میں ایک امپروائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) بلاسٹ ہوا ہے جس کی زد میں آنے سے کم از کم 19 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 19 Sep 2021 11:01:13
چین اور فرانس نے امریکہ، برطانیہ کی جانب سے آسٹریلیا کو جوہری طاقت سے لیس آبدوزوں کی تیاری میں مدد کے معاہدے پر برہمی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد وائٹ ہاؤس جمعرات کو کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دیا ہے۔
View more
Sun, 19 Sep 2021 10:57:00
چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی زو میں ایک مسافر بردار جہازکے دریا میں الٹنے سے آٹھ افراد ہلاک اور سات دیگر لاپتہ ہو گئے۔
View more
Sun, 19 Sep 2021 10:36:46
کرناٹک میں سرکاری ملازمتوں کیلئے بھرتی اور تعلیمی اداروں میں ہونے والے داخلوں میں مسلمانوں کو 2Bزمرے کے تحت مخصوص ریزرویشن حاصل ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ریاست کی موجودہ بی جے پی حکومت اس ریزرویشن کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اسی لئے سرکاری بھرتی کیلئے جاری ہونے والے نوٹی فکیشنوں میں 2Bزمرے کے تحت بھرتی کے قانونی تقاضہ کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔
View more
Sun, 19 Sep 2021 10:31:19
میسور وضلع کے ننجن گڑھ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چند مندروں کے انہدام کے معاملہ میں ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے شدت پسند ہندوتنظیم ہندو مہاسبھا کے ریاستی جنرل سکریٹری دھرمیندرا نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی ہے۔
View more
Sun, 19 Sep 2021 00:03:43
دہلی پردیش کانگریس نے بی جے پی حکمراں میونسپل کارپوریشن اور دہلی کی کیجریوال حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے ان پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔ ریاستی کانگریس صدر انل کمار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی شہ پر کمرشیل علاقہ قرول باغ میں ایک مال سرکاری کاغذات میں سیل ہونے کے بعد بھی چل رہا ہے۔
View more
Sat, 18 Sep 2021 23:57:47
بہار میں 11 مراحل میں ہونے والے پنچایت انتخاب کو لے کر سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ بہار سے ملحق دیگر ریاستوں کی پولیس سے تال میل بنا کر چھاپہ ماری مہم بھی چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy