Tue, 05 Oct 2021 21:15:37
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سینئر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈروں کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار کرا کے انہیں اپنے فرائض انجام دینے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت صرف کاغذوں پر ہے اور ملک کے سیاسی طور پر کمزور ہونے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
View more
Tue, 05 Oct 2021 21:12:14
اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کے واقعہ کی ویڈیوز اب دھیرے دھیرے سامنے آنے لگی ہیں۔ کسانوں پر گاڑی چڑھانے والی ویڈیو کے بعد اب ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹکر مارنے والی گاڑی ’تھار‘ سے اتر کر کچھ لوگ بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Tue, 05 Oct 2021 21:09:08
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور واقعہ پر کہا ہے کہ اگر کسی خاتون کو ایف آئی آر کے بغیر حراست میں رکھا جاتا ہے اور ایک وزیر کا بیٹا ستیہ گرہیوں کو اپنی گاڑی سے کچلتا ہے تو یقینی طور پر ملک کا آئین خطرے میں ہے۔
View more
Tue, 05 Oct 2021 21:05:35
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے جا رہیں پارٹی کی اترپردیش کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو حراست میں لئے جانے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ وہ سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔
View more
Tue, 05 Oct 2021 21:00:09
اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں اتوار کے روز تشدد میں مارے گئے افراد میں ایک 19 سالہ کسان بھی شامل تھا۔ موت کے آخری لمحات میں لوپریت سنگھ نے اسپتال کے بیڈ سے والد کے جلد از جلد آنے کی گہار لگائی۔
View more
Tue, 05 Oct 2021 20:56:16
جموں وکشمیر پردیش کانگریس پارٹی نے منگل کے روز یہاں اتر پردیش کے سیتا پور میں پولیس کے ہاتھوں سینئر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج درج کیا۔
View more
Tue, 05 Oct 2021 20:48:33
دہلی ہائی کورٹ میں منگل کے روز دہلی بارکونسل نے کہا کہ ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کے انتظامات سپریم کورٹ کی طرز پر کیے جائیں گے۔
View more
Tue, 05 Oct 2021 12:54:39
بھٹکل ٹاون میونسپالٹی کی ملکیت والی 48 دکانیں دوبارہ نیلام ہونے والی ہیں اور پہلے مرحلہ کے طور پر جملہ 21 دکانوں کی نیلامی کے لئے کاغذی کارروائی شروع ہوگئی ہے ۔ جس کی وجہ سے ان دکانوں میں کاروبار چلانے والے پریشانی اور اضطراب کا شکار ہوگئے ہیں اور مزید مہلت پانے کی کوشش میں لگ گئے ہیں ۔
View more
Tue, 05 Oct 2021 12:50:59
گئو ہتھیا کے مسئلہ پر ہندوتواوادیوں کی طرف سے گنگولی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی کے دوران فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کی نیت سے مسلمانوں اور پیغمبر اسلام کے خلاف اہانت آمیز نعرے لگائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اڈپی ضلع مسلم متحدہ محاذ نے کنداپور ڈی وائی ایس کو میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ ایسے نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے اور علاقہ میں امن و امان بنائے رکھنے کا پورا انتظام کیا جائے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy