Sun, 17 Oct 2021 11:56:17
بنگلورو میں محکمہ آئی ٹی کی جانب سے جس ڈیزائن با کسڈ‘‘ نامی کمپنی پر حال ہی میں دھاوا کیا ، اس کے منیجنگ ڈائرکٹر نریش اروڑا نے مرکزی محکمہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دھاوے واضح طور پر سیاسی تھے اور آئی ٹی عہد یداروں کو دھاوؤں کے دوران کچھ بھی ہاتھ نہیں لگا۔
View more
Sun, 17 Oct 2021 11:38:43
جے ڈی ایس کے قائد اور سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کماراسوامی نے در پردہ نشانہ لگاتے ہوئے کرناٹک کانگریس میں مسلم قائدین کی ’’ سیاسی نسل کشی‘‘ کے لیے اپوزیشن قائد سدارامیا کومورد الزام ٹھہرایا۔ کنڑا زبان میں اپنے سلسلہ وارٹوئٹس میں کمارا سوامی نے سدارامیا کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کے پاس ایسے مسلم قائدین کی طویل فہرست موجود ہیں جو سازشی نظریہ ساز (سدارامیا) کی سیاست کا شکار ہوئے جواقتدار کے لیے کچھ بھ
View more
Sun, 17 Oct 2021 00:13:46
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر خارجہ پالیسی کو لے کر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی کمزور پالیسی نے سرحد پر خطرہ پیدا کر دیا ہے اور پی ایم مودی اہم ایشوز پر اپوزیشن کو ساتھ نہ لے کر چلنے پر بضد ہیں۔
View more
Sun, 17 Oct 2021 00:10:03
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ڈینگی میں مبتلا ہیں اور فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
View more
Sun, 17 Oct 2021 00:05:35
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے کانگریس ورکنگ کمیٹی میں شرکت کے لئے دہلی روانہ ہونے پر ریاستی کابینہ میں توسیع اور تنظیم میں ردوبدل کے بارے میں قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔
View more
Sun, 17 Oct 2021 00:01:44
کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اگلے سال 21 اگست اور 20 ستمبر کے درمیان کانگریس کے نئے صدر کا انتخابات ہو جائے گا۔
View more
Sat, 16 Oct 2021 23:57:06
) اتر پردیش اسمبلی انتخاب 2022 میں ہونا ہے اور چھوٹی بڑی سبھی پارٹیاں منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ اوم پرکاش راجبھر کی پارٹی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) اور اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے بی جے پی اور کانگریس کے ساتھ ساتھ ایس پی-بی ایس پی سے بھی الگ اپنا ایک اتحاد قائم کیا تھا جس میں کچھ دیگر چھوٹی پارٹیوں کو بھی شامل کیا گیا۔
View more
Sat, 16 Oct 2021 23:53:38
سماجو ادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاست ترقی کی سیڑھیاں چڑھنے کے بجائے پچھڑتا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 16 Oct 2021 23:50:06
مرکز کی نریندر مودی اور اترپردیش کی یوگی حکومت پر کسانوں و مزدوروں کے مفادات کی اندیکھی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آر ایل ڈی صدر جینت چودھری نے کسانوں سے متحد ہوکر 2022 کے اسمبلی انتخابات میں آر ایل ڈی اتحاد والی حکومت بنانے کی اپیل کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy